چیف آف آرمی اسٹاف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اپنے سرکاری دورے پر اردن پہنچے جہاں انہوں نے شاہِ اردن عبداللہ دوم ابن الحسین سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی مصری صدر سے ملاقات، دیرینہ دوستی کو مضبوط بنانے کا عزم کا اعادہ
ملاقات میں اردن کے ولی عہد شہزادہ الحسین بن عبداللہ دوم بھی موجود تھے۔
🇯🇴 🇵🇰 AMMAN — Pakistan's Chief of
Army Staff Field Marshal Syed Asim Munir met with His Majesty King Abdullah.The meeting covered ways to enhance cooperation between Jordan and Pakistan, especially in defence, as well as regional developments.
Jordanian Chairman of the Joint… pic.twitter.com/SOSM5mWuXB
— Eagle Eye (@zarrar_11PK) October 27, 2025
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور، خصوصاً دفاعی اور سلامتی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کا اہم دورۂ مصر، اعلیٰ قیادت سے ملاقاتیں، دفاعی تعاون اور امتِ مسلمہ کے اتحاد پر زور
اس موقع پر فیلڈ مارشل عاصم منیر نے پاکستانی عوام، حکومت اور مسلح افواج کی جانب سے شاہ عبداللہ دوم کے لیے نیک خواہشات کا پیغام پہنچایا اور پاکستان کی جانب سے اردن کے ساتھ برادرانہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

شاہ عبداللہ دوم نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور علاقائی امن و استحکام کے لیے ان کی خدمات کو سراہا۔
انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دفاعی تعاون کو مزید وسعت دینے کی خواہش کا اظہار بھی کیا۔
مزید پڑھیں: فیلڈ مارشل عاصم منیر کی قاہرہ میں شیخ الازہر سے ملاقات، انتہا پسندی کے خاتمے پر زور
بعد ازاں فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اردن کی مسلح افواج کے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی سے جنرل ہیڈکوارٹر عمان میں ملاقات کی۔
آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر کی آمد پر انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

ملاقات میں دونوں ممالک کی مسلح افواج کے مابین دیرینہ اور تاریخی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔
میجر جنرل یوسف احمد الحنیطی نے پاکستان آرمی کے خطے میں امن و سلامتی کے لیے نمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔













