آزاد کشمیر حکومتی تبدیلی: ن لیگ کا تحریک عدم اعتماد میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان

پیر 27 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے وزیراعظم آزاد کشمیر چوہدری انوارالحق کے خلاف تحریک عدم اعتماد میں پاکستان پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کردیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری سے وزیراعظم پاکستان کی جانب سے آزاد کشمیر کے معاملات پر بنائی گئی کمیٹی کے ارکان رانا ثنااللہ، احسن اقبال اور امیر مقام نے ملاقات کی، جس میں آزاد کشمیر میں حکومت سازی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: نمبر گیم پوری ہے تو عدم اعتماد کیوں نہیں لاتے؟ وزیراعظم آزاد کشمیر انوارالحق کا مخالفین کو پیغام

ملاقات کے بعد پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماؤں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ موجودہ آزاد کشمیر حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔

وزیراعظم پاکستان کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثنااللہ نے کہاکہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر میں اپوزیشن بینچوں پر بیٹھے گی، تاہم تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے لیے پیپلز پارٹی کا ساتھ دیا جائےگا۔

انہوں نے کہاکہ مسلم لیگ ن کی پارلیمانی پارٹی نے اتفاق کیاکہ موجودہ حکومت پر ہمیں اعتماد نہیں، آزاد کشمیر حکومت کی آئینی مدت پوری ہونے کے بعد فری اینڈ فیئر انتخابات ہوں گے۔

’موجودہ حکومت مسائل پیدا کرنے کا سبب بنی‘

اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما قمر زمان کائرہ نے کہاکہ موجودہ آزاد کشمیر حکومت عوام کے مسائل حل کرنے کے بجائے مسائل پیدا کرنے کا سبب بن گئی۔ ہم نے سیاسی استحکام لانا ہے اور عوام کے مسائل حل کرنے ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما احسن اقبال کا اس موقع پر کہنا تھا کہ موجودہ وزیراعظم کے خلاف تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے معاملے پر ن لیگ اور پیپلز پارٹی میں اتفاق رائے ہے، تاہم ہم اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔

واضح رہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے آزاد کشمیر میں اپنی حکومت بنانے کا فیصلہ کرلیا ہے، جس کے لیے نمبر گیم بھی پوری کرلی گئی ہے، لیکن اس کے باوجود پاکستان مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت نے تحریک عدم اعتماد کی کامیابی میں پیپلز پارٹی کا ساتھ دینے کا اعلان کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ قمرزمان کائرہ نے بتادیا

اس سے قبل پاکستان مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی قیادت نے اعلان کیا تھا کہ ہم آزاد کشمیر میں کسی بھی تبدیلی کے عمل کا حصہ نہیں بنیں گے، اور اپوزیشن بینچوں پر بیٹھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

مجھ سے جلنے والوں کی اپنی کوئی پہچان نہیں، دیدار کے الزامات پر ریشم کا سخت ردعمل

ماہرین کا گوگل پر زور: بچوں کے لیے یوٹیوب پر اے آئی ویڈیوز بند کریں

پاکستان کی لبنان میں اقوامِ متحدہ کے امن دستوں پر حملوں کی مذمت، جنگی جرم قرار

ٹرمپ کا ایران جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافہ

بنگلہ دیش: بی این پی رہنما الیاس علی کے لاپتا ہونے کے معاملے میں نئے انکشافات، سابق حکومت پر سنگین الزامات

ویڈیو

سعودی عرب سے ترسیلات اور حجاز مقدس سے متعلق شہریوں کے خیالات

حج اور عمرہ کی یادیں جو آنکھوں کو نم کر دیں

پیغام پاکستان بیانیہ، محراب و منبر کی اصلاح اور عدالتی انصاف شدت پسندی ختم کر سکتا ہے: علّامہ عارف الواحدی

کالم / تجزیہ

’میں نے کہا تھا ناں کہ پھنس جائیں گے؟‘

ہز ماسٹرز وائس

ایران یا سعودی عرب: پاکستان کو مشکل فیصلہ کرنا پڑ سکتا ہے؟