کیمرون کے 92 سالہ صدر پول بیا نے متنازع 8ویں مدت کے لیے کامیابی حاصل کر لی ہے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق انہیں 53.7 فیصد ووٹ ملے جبکہ اپوزیشن رہنما عیسٰی چیروما بکاری نے 35.2 فیصد ووٹ حاصل کیے۔
انتخابات کے نتائج کے بعد مختلف شہروں میں پرتشدد مظاہرے پھوٹ پڑے، جن میں دوآلا اور گروآ میں متعدد افراد ہلاک ہوئے۔ اپوزیشن نے الزام لگایا ہے کہ حکمران جماعت سی پی ڈی ایم نے نتائج میں دھاندلی کی۔
مزید پڑھیں: کیمرون کے سابق وزیراعظم فائلیمن یانگ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے نئے صدر منتخب
پول بیا، جو 1982 سے اقتدار میں ہیں، دنیا کے سب سے معمر سربراہِ مملکت ہیں۔ تجزیہ کاروں کے مطابق متنازع نتائج نے ملک میں سیاسی عدم استحکام کے خدشات بڑھا دیے ہیں۔














