پاکستان کی معروف اور کامیاب ترین اداکارہ ماہرہ خان جو دنیا بھر میں مقبولیت رکھتی ہیں، ان دنوں اپنی فلم نیلوفر کی پروموشن میں مصروف ہیں۔ تاہم، حال ہی میں ان کی بدلی ہوئی شکل نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی اور مداحوں نے قیاس آرائیاں شروع کر دیں کہ اداکارہ نے مبینہ طور پر مختلف کاسمیٹک پروسیجرز کروائے ہیں، جن میں آئی برو لفٹ، لپ فلرز اور بوٹوکس شامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمر سے متعلق تنقید، اداکارہ ماہرہ خان نے والدہ کو کیا جواب دیا؟
سوشل میڈیا پر بڑھتی ہوئی افواہوں کے بعد ماہرہ خان نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ’میں ابھی لاہور سے واپس آئی ہوں اور سن رہی ہوں کہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ میں نے آئی برو لفٹ کروائی ہے۔ کیا میں آپ کو اپنی آئی برو لفٹنگ کی صلاحیت دکھاؤں؟‘
View this post on Instagram
ویڈیو میں انہوں نے اپنی بھنویں اٹھا کر وہی انداز دہرایا جو نیلوفر کی پروموشنل ویڈیوز میں وائرل ہوا تھا۔
اس کے علاوہ ماہرہ خان نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر ایک تنقیدی پوسٹ کا بھی جواب دیا جس میں انہوں نے کہا کہ میں ابھی فیس لفٹ کیوں کرواؤں گی؟ میرے میک اپ آرٹسٹ نے سنچیڈ لک دینے کے لیے کچھ ہیر لفٹ تکنیک استعمال کی تھی لیکن وہ ٹھیک طریقے سے نہیں ہوئی بہر حال میں نے سبق سیکھ لیا ہے۔

واضح رہے کہ ’نیلو فر‘ رواں سال 28 نومبر کو ملک بھر کے سنیما گھروں میں ریلیز ہوگی۔ فلم کی کاسٹ میں فواد خان اور ماہرہ خان کے علاوہ عتیقہ اوڈھو، بہروز سبزواری، مدیحہ امام، ثروت گیلانی، گوہر رشید، فیصل قریشی، سامعہ ممتاز، راشد فاروقی، چاند برال، سیمی راحیل، عدیل ہاشمی، حرا ترین اور نوید شہزاد سمیت دیگر معروف اداکار شامل ہیں۔














