تھانہ شہزاد ٹاؤن پولیس نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کے اہم رکن اسامہ لیاقت کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کے قبضے سے 5 قیمتی لیپ ٹاپ اور مہنگے موبائل فونز برآمد کیے گئے جن کی مالیت لاکھوں روپے بتائی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد پولیس کے سینیئر افسر نے خودکشی کیوں کی؟
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے جبکہ ابتدائی تفتیش میں اس نے متعدد چوریوں میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا ہے۔
ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق نے کہا ہے کہ ملزم کو قرارِ واقعی سزا دلوانے کے لیے تمام قانونی تقاضے پورے کیے جا رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ منظم اور متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف بڑے پیمانے پر کارروائیاں جاری ہیں۔














