محکمۂ موسمیات کے مطابق منگل اور بدھ کے روز ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہنے کا امکان ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں رات اور صبح کے اوقات سرد رہیں گے۔
محکمہ نے متنبہ کیا ہے کہ مشرقی پنجاب کے اضلاع لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، شیخوپورہ، اوکاڑہ، سیالکوٹ، خانیوال، رحیم یار خان، بہاولپور اور ملتان اسموگ کی لپیٹ میں رہنے کا امکان ہے۔ شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
مزید پڑھیں: بیشتر علاقوں میں موسم خشک، پہاڑی علاقوں میں ٹھنڈک اور کہیں کہیں بارش کا امکان
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھی ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں سرد رہا، اور لسبیلہ و تربت میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 39 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔
خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پر ہلکی بارش اور بلند پہاڑوں پر برفباری کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں: موسم سرما کی پہلی بارش، محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی
سندھ کے جنوب مشرقی اور ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہے گا، جبکہ تھرپارکر میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔
محکمۂ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں مسلسل خشک موسم فضائی آلودگی میں اضافے کا سبب بن رہا ہے۔














