معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اچانک اپنی انسٹاگرام پروفائل سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کر دی ہیں۔ اس کے علاوہ، انہوں نے اپنی پروفائل پکچر بھی ہٹا دی اور تمام فالوورز کو ان فالو کر دیا، تاہم اس اقدام کی وجوہات ابھی تک سامنے نہیں آئیں۔

یہ پیش رفت ان کے حالیہ اسلام آباد کنسرٹ کے بعد ہوئی، جہاں گلوکار نے کنسرٹ میں تاخیر پر مایوسی کا اظہار کیا اور منتظمین پر تنقید کی کہ پروگرام رات دیر سے شروع کیا گیا۔
واضح رہے کہ اس سے قبل، 2024 میں بھی عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس حذف کی تھیں اور ایک اسٹوری شیئر کی تھی جس میں لکھا تھا کہ ’اپنے آپ کو ڈھونڈنے کے لیے آپ کو پہلے خود کو کھونا ہوگا‘۔
یہ بھی پڑھیں: عاصم اظہر نے انسٹاگرام سے تمام پوسٹس ڈیلیٹ کیوں کیں؟
سوشل میڈیا پر عاصم اظہر اور اداکارہ ہانیہ عامر کے تعلقات کی خبریں بھی اکثر زیر گردش رہتی ہیں۔ 2019 میں دونوں کے قریبی تعلقات تھے اور مداحوں نے سمجھا کہ دونوں جلد ہی شادی کریں گے، تاہم 2020 میں ان کا بریک اپ ہو گیا۔ بعد ازاں عاصم نے میرب علی سے منگنی کی، جو اب ختم ہو چکی ہے، اور اس کے بعد عاصم اظہر اور ہانیہ عامر کی ڈیٹنگ کی افواہیں دوبارہ زور پکڑ رہی ہیں اور انہیں متعدد موقعوں پر ساتھ دیکھا گیا ہے۔














