9 مئی سمیت دیگر مقدمات: عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

منگل 28 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے بانی پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو 9 مئی اور دیگر 5 مقدمات میں گرفتاری سے روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2 کیس کا ٹرائل حتمی مرحلے میں داخل

عدالت نے 9 مئی سمیت تمام 6 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری سے روکتے ہوئے حکم دیا کہ 25 نومبر تک عمران خان اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو گرفتار نہ کیا جائے۔

عدالت نے دونوں کی ضمانت قبل از گرفتاری میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی عمران خان کو عدالت میں یا ویڈیو لنک کے ذریعے پیش کرنے کی ہدایت بھی جاری کی۔

کیس کی سماعت ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے کی، تاہم اڈیالہ جیل حکام نے شوکاز نوٹس کا جواب جمع نہیں کروایا۔

عدالت نے ضمانت کی درخواستوں پر سماعت 25 نومبر تک ملتوی کر دی۔ سماعت کے دوران بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کی جانب سے شمسہ کیانی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئیں۔

مزید پڑھیں: عمران خان اور بشریٰ بی بی کے لیے 2 روم کولر اڈیالہ جیل پہنچا دیے گئے

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کے خلاف 9 مئی، اقدامِ قتل اور جعلی رسیدوں سمیت متعدد مقدمات درج ہیں، جب کہ بشریٰ بی بی پر مبینہ طور پر جعلی رسیدیں جمع کرانے کا مقدمہ زیرِ سماعت ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

’ایپسٹین نے اپنے گھناؤنے راز مجھے بتائے‘ متاثرہ خاتون کے چونکا دینے والے انکشافات

جیفری ایپسٹین کو خفیہ دستاویزات دینے کا الزام، سابق پرنس اینڈریو کی ’زیرِ تفتیش‘ رہائی

نامور فلم ساز گھر میں مردہ پائے گئے، لاش کئی روز تک پڑی رہنے کا انکشاف

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

’عوام کو خشک روٹیاں دکھا کر پچھلے گیٹ سے کھانے منگواتے رہے‘، دھرنے کے دنوں کی منفرد ویڈیو وائرل

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب