9 مئی پرتشدد واقعات: گرفتاریوں کے لیے عمران خان سے حکومت کے مذاکرات آج ہونگے

جمعرات 18 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

حکومت اور سابق وزیراعظم و سربراہ پاکستان تحریک انصاف عمران خان کے درمیان 9 مئی کے واقعات میں ملوث افراد کی گرفتاری کے لیے جمعہ کو مذاکرات ہوں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومتی ٹیم جمعہ کو 2 بجے کے بعد کمشنر لاہور کی سربراہی میں زمان پارک جائے گی۔

حکومتی ٹیم زمان پارک کی تلاشی کے حوالے سے بھی عمران خان کے نمائندوں سے مذاکرات کرے گی۔

عمران خان کی رہائشگاہ کی تلاشی پر اتفاق رائے ہونے کی صورت میں 400 پولیس اہلکار زمان پارک کے سرچ کا حصہ بنیں گے۔

یاد رہے کہ پنجاب کی نگراں حکومت کے وزیر اطلاعات عامر میر نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کی لاہور زمان پارک میں واقع رہائشگاہ میں سانحہ 9 مئی سے متعلقہ 40 شرپسند پناہ گزین ہیں۔

یاد رہے کہ 9 مئی کو عمران خان کی گرفتاری کے خلاف ملک بھر میں مظاہرے کیے گئے تھے اور اس موقع پر ہنگامہ آرائی کے دوران حساس عمارتوں سمیت مختلف املاک کو نقصان بھی پہنچا تھا۔ تاہم عمران خان نے اپنے متعدد بیانات میں ایسے واقعات سے لاتعلقی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پرتشدد کارروائیوں میں ان کی پارٹی کے افراد ملوث نہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp