سپریم کورٹ کے ججز 15 لاکھ سے زائد تنخواہ کے علاوہ کیا کیا مراعات لے رہے ہیں ؟

جمعہ 19 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے ججز، صدر، وزیر اعظم اور دیگر بیوروکریٹس کو ملنے والی تنخواہ اور دیگر مراحات کی تفصیلات جاری کر دی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے ججزدیگر مراحات کے علاوہ 15 لاکھ سے زیادہ تنخواہ لے رہے ہیں۔

آڈیٹرجنرل آف پاکستان نے صدر مملکت، وزیراعظم، ارکان پارلیمنٹ، چیف جسٹس اور سپریم کورٹ کے دیگر ججز اور گریڈ 22 کے افسران کو ملنے والی تنخواہوں اور مراعات کی تفصیل پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی (پی اے سی) میں پیش کردی۔

آڈیٹر جنرل آف پاکستان کی جانب سے ’وی نیوز‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق حکومت کی جانب سے سپریم کورٹ کے تمام ججز کو 15 لاکھ سے زیادہ کی تنخواہ کے علاوہ گھر، گاڑی، 600 لیٹر ماہانہ پٹرول لامحدود بجلی و گیس کے بلوں کی ادائیگی، میڈیکل سمیت دیگر سہولیات میسر ہیں۔ ججز کو 8000 ڈیلی الائونس بھی ادا کیاجاتا ہے۔
دستاویزات کے مطابق ملک کے وزیراعظم کی تنخواہ 2 لاکھ ایک ہزار روپے ہے۔ حکومت کی جانب سے رہائش کے لیے وزیراعظم ہاؤس، بم پروف گاڑی اور سکواڈ، لامحدود پٹرول اور بجلی اور گیس کے بلوں کی ادائیگی کے علاوہ دیگر سہولیات دی جاتی ہیں۔
ارکان پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ 88 ہزار روپے ہے، جس میں 20 ہزار تنخواہ پر ٹیکس، بجلی و گیس کے بلوں کی ادائیگی، حتیٰ کہ پارلیمنٹ لاجز کی سرکاری رہائش گاہ کا کرایہ بھی ادا کرنا ہوتا ہے۔

سپریم کورٹ کے ججز کو میسر سہولیات کی تفصیل

آڈیٹر جنرل کی جانب سے ’وی نیوز‘ کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ 27 ہزار 399 روپے ہے۔
چیف جسٹس کو سرکاری گھر، ایک بلٹ پروف گاڑی، ایک 1800سی سی گاڑی، 600 لیٹر پٹرول مہیا کیا جاتا ہے۔ لامحدود بجلی، گیس کے بل بھی ادا کیے جاتے ہیں اس کے علاوہ میڈیکل سمیت دیگر سہولیات بھی دی جاتی ہیں۔
دستاویزات میں بتایا گیا ہے کہ: ’سپریم کورٹ کے دیگر ججز کی ماہانہ تنخواہ 15 لاکھ 38 ہزار روپے ہے، جب کہ 68 ہزار ہائوس رینٹ، 600 لیٹر پٹرول، لامحدود بجلی، گیس کے بلوں کی ادائیگی کے علاوہ دیگر کی سہولیات بھی میسر ہیں۔
چیف جسٹس اور دیگر ججز کو 8 ہزار روزانہ کا الائونس اور گریڈ 22 افسر کے مساوی ’ٹی اے ڈی اے‘ بھی ملتا ہے۔
آڈٹ حکام کی سپریم کورٹ کے ججز کو ملنے والی مراعات پر بریفننگ کے بعد چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نور عالم خان نے کہا کہ مجھے بطور چیئرمین صرف ایک لاکھ 87 ہزار روپے تنخواہ ملتی ہے۔

صدر اور وزیراعظم کی تنخواہ اور مراعات

آڈیٹر جنرل کی جانب سے جاری دستاویز کے مطابق صدر مملکت کی تنخواہ 8 لاکھ 96 ہزار550 روپے ہے، صدر مملکت کو صدارتی ہاؤس میں سرکاری رہائش، سرکاری گاڑی، لامحدود پٹرول، بجلی، گیس کے بلوں کی ادائیگی کے علاوہ دیگر سہولت میسر ہیں۔
دوسری جانب وزیراعظم کی ماہانہ تنخواہ 2 لاکھ 15 ہزار روپے ہے، وزیراعظم کو وزیراعظم ہاؤس میں سرکاری رہائش، بیلٹ پروف گاڑیوں کی بھی سہولت میسر ہے، اس کے علاوہ وزیراعظم کو پٹرول، بجلی اور گیس کے تمام بلوں کی ادائیگی کی سہولت بھی دی جاتی ہے ۔

ارکان پارلیمنٹ اور گریڈ 22 کے سرکاری افسران کی تنخواہ اور مراعات

آڈیٹر جنرل کی جانب سے ’وی نیوز‘ کو فراہم کی جانے والی دستاویزات کے مطابق ارکان پارلیمنٹ کی ماہانہ تنخواہ ایک لاکھ 88 ہزار روپے ہے، جس میں 20 ہزار تنخواہ پر ٹیکس، بجلی و گیس کے بلوں کی ادائیگی، حتیٰ کہ پارلیمنٹ لاجز کی سرکاری رہائش گاہ کا کرایہ بھی ادا کرنا پڑتا ہے۔
وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں تعینات گریڈ 22 کے سرکاری افسران کی ماہانہ تنخواہ 5 لاکھ 91 ہزار روپے ہے، ان افسران کو 98 ہزار روپے بطور ہائوس الاؤنس دیا جاتا ہے۔
افسران کو 290 لیٹر پٹرول، ایک سرکاری گاڑی کی سہولت میسر ہے، جب کہ بجلی و گیس سمیت دیگر یوٹیلیٹی بلوں کی ادائیگی خود کر رہے ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے اعلیٰ سرکاری عہدیداروں کو ملنے والی مراعات پر عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

 

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راولاکوٹ جیل سے قیدیوں کا فرار، آئی جی جیل خانہ جات کا ایک ماہ قبل لکھا گیا خط منظر عام پر آگیا

ایف بی آر نےمالی سال 2024 کے لیےمتوقع ٹیکس وصولی کانظرثانی شدہ ہدف بھی عبورکرلیا

گراس روٹ لیول کی کرکٹ میں سرجری کی ضرورت ہے، شاہد آفریدی

بھارتی کرکٹ بورڈ نے ٹی20 ورلڈ کپ کی چیمپیئن ٹیم کے لیے کتنی رقم کا اعلان کیا، سن کر آپ بھی حیران رہ جائیں گے

آئندہ انتخابات 2029 میں مقررہ وقت پر ہوں گے، وزیر اطلاعات کا فضل الرحمان کی پریس کانفرنس پر ردِعمل

ویڈیو

موجودہ قیادت پرویز الٰہی اور شاہ محمود سے خائف ہے، نہیں چاہتے کہ شاہ محمود جیل سے باہر آئیں، فواد چوہدری

سب سے زیادہ دھاندلی خیبر پختونخوا میں ہوئی ہے، ایڈووکیٹ مہر سلطانہ

گلوکار و اداکار گوہر ممتاز نے پہلی محبت پر خاموشی توڑ دی

کالم / تجزیہ

علی بیگ کا چمن اور میٹا مورفسس

ٹی20 ورلڈ کپ فائنل، انڈیا کو مبارکباد دوں یا جنوبی افریقہ کو صلواتیں سناؤں؟

تحریک انصاف کی قیادت بحرانی کیفیت کا شکار