بھارتی صدر دروپدی مرمو نے ہریانہ کے امبالہ ایئر فورس اسٹیشن سے رافیل جنگی طیارے میں ایک یادگار پرواز کی۔
اس موقع پر چیف آف ایئر اسٹاف، ایئر چیف مارشل اے پی سنگھ بھی ایک دوسرے رافیل طیارے میں اڑے، جو صدر کے طیارے کے قریب فارمیشن میں پرواز کر رہا تھا۔
پرواز سے قبل صدر مرمو نے ایئر فورس کے اعزازی دستے کا معائنہ کیا۔ وہ اس موقع پر فضائیہ کے پائلٹ یونیفارم میں ملبوس تھیں اور انہوں نے رافیل میں سوار ہونے سے پہلے عملے کو مبارکباد دی۔
یہ بھی پڑھیے: رافیل طیاروں کی ناکامی کے باوجود مودی سرکار کی فرانس سے مزید معاہدے کی کوششیں
عہدیداروں کے مطابق، صدر کی یہ پرواز بھارتی فضائیہ کی عسکری تیاریوں اور جنگی رویوں کی علامت ہے۔

رافیل طیارے، جو فرانسیسی کمپنی ‘داسو ایوی ایشن’ کے تیار کردہ ہیں، کو ستمبر 2020 میں بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا۔ پہلی 5 جیٹس 27 جولائی 2020 کو فرانس سے بھارت پہنچی تھیں۔
یاد رہے کہ صدر مرمو وہ پہلی بھارتی صدر بن گئی ہیں جنہوں نے 2 مختلف جنگی طیاروں (سukhoi-30 اور Rafale) میں پرواز کی ہے۔ ان سے قبل ڈاکٹر اے پی جے عبدالکلام (2006) اور پرتیبھاپاٹل (2009) نے سوخوئی طیاروں میں پرواز کی تھی۔













