متنازع ٹوئٹ کیس: ایمان مزاری کے شوہر ہادی علی چٹھہ گرفتار

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اسلام آباد کی عدالت میں متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا۔

مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ

اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف سماعت ہوئی، جہاں فاضل جج نے ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔

عدالت نے ان کے وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کردیے، جس کے بعد وہ عدالت کے احاطے سے باہر نکلتے ہی حراست میں لے لیے گئے۔

یاد رہے کہ 30 ستمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف فردِ جرم عائد کی گئی تھی، تاہم اس موقع پر دونوں ملزمان عدالت میں موجود نہیں تھے۔

سماعت کے اختتام پر عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس کی کارروائی کل تک کے لیے مؤخر کردی۔

قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہادی علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ میں عدالت میں پہنچا ہوں لیکن جج صاحب چیمبر سے باہر نہیں آرہے۔

انہوں نے کہاکہ جج صاحب چیمبر سے ہی بتا رہے ہیں کہ آپ کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں، یہ مس کنڈکٹ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری و شریک حیات ہادی علی چٹھہ کو راہداری ضمانت مل گئی

ہادی علی چٹھہ نے کہاکہ میں نے عدالتی عملے کو درخواست کی کہ جج صاحب چیمبر سے ہی بول رہے ہیں میں سماعت نہیں کروں گا، اگر گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو میں عدالت میں ہی کھڑا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کرکٹ کے مشکل وقت میں سری لنکا کا ساتھ قابلِ تحسین ہے، قومی کرکٹرز

27ویں آئینی ترمیم پر مشاورت: چیف جسٹس نے فل کورٹ اجلاس طلب کرلیا

اسموگ کا خاتمہ، گرین اسٹیکر کے بغیر گاڑیاں سڑکوں پر نہیں چل سکیں گی

افغانستان دہشتگردی کا سرپرست، ایسے عناصر کا زمین کے آخری کونے تک پیچھا کریں گے، خواجہ آصف

آزاد کشمیر: خواتین کی ہراسانی اور تشدد کا شکار بچوں کی مدد کے لیے سینٹر کا افتتاح

ویڈیو

کرکٹ بورڈ کے سابق چیئرمین اور معروف تجزیہ کار سے انٹرویو

حکومت کا سیمی کنڈکٹر چِپ منصوبہ کیا ہے، یہ کتنا موثر ثابت ہوگا؟

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

کالم / تجزیہ

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے 

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟