رجنی کانت کے گھر کو بم سے اڑانے کی دھمکی، بھارت میں خوف و ہراس

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارت کے شہرچنئی میں پیر کے روز خوف و ہراس پھیل گیا جب سپر اسٹار رجنی کانت اور اداکار دھنش کو بم کی دھمکی دینے والے ای میلز موصول ہوئے۔ نا معلوم شخص کی جانب سے بھیجی گئی ای میلز میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ دونوں اداکاروں کے گھروں میں دھماکہ خیز مواد نصب کیا گیا ہے۔

دھماکہ خیز مواد نصب کرنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم اسکواڈ کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو حفاظتی طور پر گھیرے میں لے لیا۔ تفصیلی تلاشی کے بعد کوئی مشکوک چیز برآمد نہ ہونے پر الرٹ ختم کر دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: بم کی اطلاع پر ایئر انڈیا پرواز کی تھائی لینڈ کے سیاحتی جزیرے پرہنگامی لینڈنگ

پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں اور ای میل بھیجنے والے کی نشاندہی کے لیے سائبر کرائم یونٹ کو شامل کر لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق حالیہ عرصے میں معروف شخصیات اور وی آئی پیز کو بم کی جھوٹی دھمکیاں دینے کے واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔

بھارت میں گزشتہ چند ہفتوں سے ریاست میں اس نوعیت کی جھوٹی دھمکیوں میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔ 2 اکتوبر کو ایک ای میل کے ذریعے اداکارہ تریشا کرشنن اور دیگر وی آئی پیز کے گھروں کو بم سے اڑانے کی جھوٹی اطلاع دی گئی تھی۔ بعد ازاں، 9 اکتوبر کو پولیس نے شابک نامی 37 سالہ شخص کو گرفتار کیا، جس نے اداکار وجے کے گھر پر بم نصب ہونے کا جھوٹا دعویٰ کیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

جی میل صارفین کے لیے انتباہ: 18 کروڑ سے زائد پاس ورڈز ہیکرز کے ہاتھ لگ گئے

پاک بحریہ کی کمانڈ اینڈ اسٹاف کانفرنس نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں اختتام پذیر

پاکستان کی اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت، جنگ بندی معاہدے کی کھلی خلاف ورزی قرار

کراچی: ڈی آئی جی ٹریفک قانون کی خلاف ورزی پر ای چالان کی زد میں آگئے

آزاد کشمیر کا نیا وزیراعظم کون ہوگا؟ پیپلزپارٹی قیادت نے نام کی منظوری دے دی

ویڈیو

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

گول گپے، جو فاسٹ فوڈ کے دور میں بھی مقبول ہیں

بالائی دیر کے چاپانی پھل کی خاص بات کیا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی