اسلام آباد کی عدالت میں متنازع ٹوئٹ کیس کی سماعت کے دوران ایڈووکیٹ ایمان مزاری کے شوہر ایڈووکیٹ ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کر لیا۔
مزید پڑھیں: اسلام آباد ہائیکورٹ: ایمان مزاری کیخلاف توہینِ عدالت کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد کی مقامی عدالت میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ کے خلاف سماعت ہوئی، جہاں فاضل جج نے ہادی علی چٹھہ کو گرفتار کرکے کل دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا۔
پاکستان میں انسانی حقوق کی ایک بڑی آواز ہادی علی چھٹہ گرفتار pic.twitter.com/yl9XDo5Z04
— Sohrab Barkat (@SohrabBarkatt) October 29, 2025
عدالت نے ان کے وارنٹِ گرفتاری بھی جاری کردیے، جس کے بعد وہ عدالت کے احاطے سے باہر نکلتے ہی حراست میں لے لیے گئے۔
یاد رہے کہ 30 ستمبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ کی عدالت میں ایمان مزاری اور ہادی علی چٹھہ کے خلاف فردِ جرم عائد کی گئی تھی، تاہم اس موقع پر دونوں ملزمان عدالت میں موجود نہیں تھے۔
سماعت کے اختتام پر عدالت نے متنازع ٹوئٹ کیس کی کارروائی کل تک کے لیے مؤخر کردی۔
قبل ازیں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ہادی علی چٹھہ کا کہنا تھا کہ میں عدالت میں پہنچا ہوں لیکن جج صاحب چیمبر سے باہر نہیں آرہے۔
انہوں نے کہاکہ جج صاحب چیمبر سے ہی بتا رہے ہیں کہ آپ کے وارنٹ جاری ہوچکے ہیں، یہ مس کنڈکٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایمان مزاری و شریک حیات ہادی علی چٹھہ کو راہداری ضمانت مل گئی
ہادی علی چٹھہ نے کہاکہ میں نے عدالتی عملے کو درخواست کی کہ جج صاحب چیمبر سے ہی بول رہے ہیں میں سماعت نہیں کروں گا، اگر گرفتار کرنا چاہتے ہیں تو میں عدالت میں ہی کھڑا ہوں۔













