پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کا فیصلہ، نیا نام کیا ہو گا؟

جمعہ 19 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے پارلیمنٹ ہاؤس کا نام تبدیل کرنے کے لیے پارلیمانی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کہتے ہیں؛ پارلیمنٹ ہاؤس کا نیا نام شاندار ثقافتی ورثے کی عکاسی کرتے ہوئے قومی اقدار کو برقرار رکھے گا، اورعظیم قوم کے اتحاد کی علامت ہوگا۔

چیئرمین سینیٹ نے اس ضمن میں قومی اسمبلی کے اسپیکر راجا پرویز اشرف کو پارلیمنٹ ہاؤس کا نیا نام تجویز کرنے کی غرض سے کمیٹی کی تشکیل کے لیے خط لکھا ہے۔

اپنے خط میں چیئرمین سینیٹ نے اسپیکر قومی اسمبلی سے درخواست کی کہ کمیٹی کے لیے جلد از جلد اراکین قومی اسمبلی کی نامزدگی کی جائے تاکہ اس عمل کو تیز کیا جا سکے۔

چیئرمین سینیٹ نے سینیٹر عرفان صدیقی، تاج حیدر، شبلی فراز اور منظور کاکڑ کو ایوان بالا سے کمیٹی کا رکن نامزد کر دیا۔

انہوں نے کہا کہ کہ کمیٹی کی تشکیل بہت احتیاط اور غور کے بعد کی گئی ہے جس میں دونوں ایوانوں سے چار اراکین شامل ہونگے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کے نام خط میں صادق سنجرانی کا موقف ہے کہ سینیٹ اور آئین کی حالیہ گولڈن جوبلی تقریبات نے  بحیثیت قوم اپنی اجتماعی کامیابیوں پر غور کرنے کا بروقت موقع فراہم کیا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ مشترکہ طور پر اس بامعنی کوشش کا آغاز کر تے ہوئے ہم اپنے ثقافتی ورثے کے تحفظ میں اپنا کردار ادا کرسکتے ہیں۔

ان کے مطابق کمیٹی کا بنیادی مقصد اراکین کی مہارت اور نقطہ نظر کو مدنظر رکھتے ہوئے، مناسب ناموں کا انتخاب کرنے کےلیے جامع بات چیت اور غور و خوض کرنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہین آفریدی کا بیٹا بڑا ہوکر کیا بنے گا؟ کرکٹر نے بتادیا

برطانیہ کی مسجد میں نمازیوں کی ورزش کے سیشنز، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل

پرامن مظاہرین کیخلاف کارروائی نہ کریں، ایرانی صدر مسعود پزشکیان کی سیکیورٹی فورسز کو ہدایت

امریکا کی بحر اطلس میں کارروائی، وینزویلا سے منسلک 2 روسی تیل بردار جہازوں پر قبضہ

چینی شہریوں کی حفاظت کے لیے خصوصی سیکیورٹی یونٹ قائم کیا جارہا ہے، محسن نقوی

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟