بالی ووڈ اداکار انیل کپور کی ایک پرانی ویڈیو ایک بار پھر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جس میں وہ یہ بتاتے ہوئے نظر آرہے ہیں کہ ان کا تعلق پشاور سے ہے اور پشاور جانے کو ترس رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ’میری خواہش ہے کہ اپنے بچوں کو پاکستان لے جاسکوں‘، شاہ رخ خان کی ویڈیو وائرل
یہ ویڈیو دراصل اکتوبر 2022 میں بی بی سی اُردو کو لندن اسٹوڈیو میں دیے گئے ایک انٹرویو کے دوران ریکارڈ کی گئی تھی۔ گفتگو کے دوران انیل کپور نے رپورٹر سے بات چیت کرتے ہوئے انکشاف کیا تھا کہ ان کے والد اور دادا کا تعلق پشاور سے ہے۔
بی بی سی اُردو نے اس ویڈیو کو 3 سال قبل اپنے یوٹیوب چینل پر شیئر کیا تھا، جس میں انیل کپور کو رپورٹر سے نہایت خوشگوار انداز میں اُردو میں گفتگو کرتے اور لاہوتی گلی کا ذکر کرتے دیکھا جاسکتا ہے۔
نیل کپور کا کہنا ہے کہ وہ تو پاکستان جانے اور پشاور میں اپنے آباؤ و اجداد کا گھر دیکھنے کے لیے ترس رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالی ووڈ پاکستانی گانوں کی چوری میں بھی نمبر ون
مداحوں کی جانب سے یہ ویڈیو ایک بار پھر بڑے پیمانے پر شیئر کی جارہی ہے اور سوشل میڈیا صارفین انیل کپور کے پاکستانی نژاد پس منظر پر دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔













