روس نے نیوکلیئر ہتھیار سے لیس سپر تارپیڈو کا کامیاب تجربہ کرلیا

بدھ 29 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بدھ کے روز اعلان کیا ہے کہ روس نے پوسائیڈن نیوکلیئر پاورڈ سپر تارپیڈو کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے بارے میں عسکری ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ ساحلی علاقوں کو تباہ کر دینے کی صلاحیت رکھتا ہے اور سمندر میں وسیع ریڈیو ایکٹیو لہریں پیدا کر سکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پیوٹن نے امریکی پابندیوں کو مسترد کردیا، ٹوماہاک حملے کی صورت میں ’بہت سخت جواب‘ کا انتباہ

پیوٹن نے ماسکو میں ایک اسپتال میں یوکرین جنگ میں زخمی روسی فوجیوں کے ساتھ بات چیت کے دوران کہا کہ یہ تجربہ منگل کو کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ پہلی بار ہم نے اسے ایک کیریئر سب میرین سے لانچ انجن کے ذریعے لانچ کرنے کے ساتھ ساتھ نیوکلیئر پاور یونٹ کو بھی فعال کیا جس پر یہ آلہ کچھ وقت کے لیے چلایا گیا۔

پیوٹن نے مزید کہا کہ کوئی پوسائیڈن جیسا نہیں اور اس کو روکنے کا کوئی طریقہ نہیں بھی نہیں ہے۔

مزید پڑھیے: پیوٹن عالمی بحرانوں کے حل کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کے متعرف، نوبیل امن انعام کمیٹی پر برس پڑے

ماہرین کے مطابق پوسائیڈن کی رینج 10,000 کلومیٹر اور رفتار تقریباً 185 کلومیٹر فی گھنٹہ ہے۔

نیوکلیئر ہتھیاروں کے مقابلے میں روس کا پیغام

پیوٹن کے مطابق پوسائیڈن اور بیوریوسٹنک کے تجربات اس بات کا واضح پیغام ہیں کہ روس یوکرین جنگ میں مغربی دباؤ کے آگے نہیں جھکے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے روس کو ایک ’کاغذی شیر‘ قرار دیا تھا جو یوکرین پر فوری طور پر قابو پانے میں ناکام رہا اور پوسائیڈن کا تجربہ اس بات کا اشارہ ہے کہ روس اب بھی عالمی سطح پر ایک عسکری حریف ہے خصوصاً نیوکلیئر ہتھیاروں میں۔

پوسائیڈن اور نیوکلیئر ہتھیاروں کی نئی دوڑ

پوسائیڈن ایک ایسا ہتھیار ہے جو نیوکلیئر اسلحہ کی جدید دوڑ کے دوران منظر عام پر آیا ہے جو بنیادی طور پر امریکا، روس اور چین کے درمیان جاری ہے۔

پوسائیڈن، جسے نیٹو میں Kanyon کے نام سے جانا جاتا ہے 20 میٹر لمبا، 1.8 میٹر قطر اور 100 ٹن وزن رکھتا ہے۔

ماہرین کا اندازہ ہے کہ یہ 2 میگا ٹن وار ہیڈ لے جانے کی صلاحیت رکھتا ہے اور شاید مائع دھات سے ٹھنڈا ہونے والے ری ایکٹر سے طاقت حاصل کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: صدر پیوٹن سے ملاقات کے بعد کِم جونگ اُن کے ڈی این اے کے نشانات مٹانے کی ویڈیووائرل

پیوٹن نے کہا کہ پوسائیڈن کی طاقت ہمارے سب سے جدید Sarmat انٹرکانٹینینٹل میزائل سے بھی زیادہ ہے، جسے SS-X-29 یا Satan II کہا جاتا ہے۔

پیوٹن نے سنہ 2018 میں پوسائیڈن اور بیوریوسٹنک کے اعلان کے بعد انہیں امریکا کی میزائل دفاعی ڈھال کی کوششوں اور نیٹو کی مشرقی توسیع کے جواب کے طور پر پیش کیا۔

یہ بھی پڑھیے: کیا بار بار اعضا کی پیوندکاری سے انسان امر ہو سکتا ہے؟شی جن پنگ اور پیوٹن کےدرمیان غیر متوقع گفتگو

بیوریوسٹنک کے تجربے کے بعد ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ بجائے نیوکلیئر میزائل کے تجربے کے پیوٹن کو یوکرین میں جنگ ختم کرنی چاہیے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

کیا گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کو ہٹایا جارہا ہے؟ نئے گورنر کون ہوں گے؟

پاس کیز روایتی پاس ورڈز کا محفوظ متبادل ہوسکتا ہے؟

یونس خان نے اپنا میڈیا ہاؤس لانچ کردیا

اسرائیل کی جانب سے غزہ جنگ بندی کی خلاف ورزی، قطری وزیراعظم کا ردعمل آگیا

ناسا کی بڑی کامیابی: دمدار ستارے میں پانی کے اجزا کی دریافت

ویڈیو

پشاور میں ہسپانوی ثقافتی رقص کے جلوے

پاک افغان مذاکرات ناکام، خواجہ آصف نے طالبان کو وارننگ دے دی

بیرون ملک جانے والے پاکستانیوں کے بڑھتے مسائل، پاکستان کو کتنے ارب ڈالر کا نقصان ہورہا ہے؟

کالم / تجزیہ

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟

کیا افغانستان دوست ہے؟

پاک افغان مذاکرات کی ناکامی، افغان طالبان کو فیل کرے گی