میلبرن میں پریکٹس سیشن کے دوران گردن پر گیند لگنے سے17 سالہ نوجوان کرکٹر بین آسٹن کی موت ہوگئی۔
17 سالہ بین آسٹن اپنے میلبرن کے فرنٹری گلّی کرکٹ کلب میں نیٹس کی تربیت کے دوران ایک ساتھی کھلاڑی کی گیند لگنے سے زخمی ہوا۔ ہیڈ آف کرکٹ وکٹوریہ کےمطابق بین آسٹن نے ہیلمٹ پہنا ہوا تھا لیکن اس کا سٹم گارڈ نہیں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: بنوں: بولر بولنگ کے دوران ہارٹ اٹیک کے سبب چل بسا
بین کے والد، جیس آسٹن نے کہا کہ خاندان ’بالکل تباہ‘ ہو گیا ہے اور ’ہمارے خوبصورت بین‘ کی موت سے بہت افسردہ ہیں۔ کرکٹ وکٹوریا نے بھی یہی جذبات ظاہر کیے، اور کہا کہ پورے ملک کی کرکٹ کمیونٹی اس نوجوان کھلاڑی کے انتقال پر سوگ منائے گی۔ دوستوں، ساتھی کھلاڑیوں، اور مقامی کلبوں کی طرف سے بین آسٹن کو خراج تحسین پیش کیا جا رہا ہے جو ظاہر کرتا ہے کہ بین نے اپنے اردگرد کے لوگوں پر کس قدر اثر ڈالا۔
کرکٹ وکٹوریا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نک کمینز نے ایک دہائی قبل فلپ ہیوز کے ساتھ پیش آنے والے مشابہہ حادثے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ بالکل وہی حادثہ جو فلپ ہیوز کے ساتھ 10 سال پہلے ہوا تھا۔














