ویرات کوہلی کے نئے ریسٹورینٹ کی قیمتوں نے سب کو حیران کردیا، نئی بحث چھڑ گئی

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بھارتی کرکٹ اسٹار ویرات کوہلی نے ممبئی میں بالی ووڈ کے لیجنڈ کشور کمار کے سابقہ بنگلے کو تبدیل کر کے اپنا پہلا فائن ڈائننگ ریسٹورنٹ ’ون 8 کمیون‘ قائم کر دیا ہے، جس کے مینیو کی قیمتوں نے سوشل میڈیا پر بحث چھیڑ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: بھارتی نوجوان ریسٹورنٹ میں کھانے کے بعد 200 پاؤنڈ کا بل ادا کیے بغیر فرار

ذرائع کے مطابق، ایک پیالہ اسٹیمڈ چاول کی قیمت 318 روپے (تقریباً 14 درہم) جبکہ ایک تندوری روٹی کی قیمت 118 روپے (تقریباً 5 درہم) ہے۔ کچھ صارفین نے اسے مہنگا قرار دیا، وہیں کچھ نے قیمتوں کو فائن ڈائننگ کے تجربے کا حصہ قرار دے کر اس کا دفاع کیا۔ تاہم ریسٹورنٹ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں اعلیٰ معیار کے اجزاء، خاص طور پر تیار کردہ نسخے اور جُوہو کے مہنگے علاقے کی اہمیت شامل ہے۔

ون 8 کمیون، ویرات کوہلی کے مشہور جرسی نمبر 18 کے نام سے منسوب ہے، بالی وڈ کی یادوں، جدید فن تعمیر اور عالمی کھانوں کو ایک منفرد ماحول میں پیش کرتا ہے۔ گوری کنج کے نام سے معروف یہ پراپرٹی کبھی کشور کمار کے خاندانی گھر کے طور پر مشہور تھی، اب اسے شیشے کی چھت، قدرتی روشنی اور کلاسیکی آرائش کے ساتھ ایک پرتعیش ریسٹورنٹ میں تبدیل کر دیا گیا ہے۔

مینیو میں ویرات کوہلی کی سبزی خور طرز زندگی کے مطابق ڈشز اور سمندری کھانے بھی شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ایک مخصوص سیکشن ’ویرات کے پسندیدہ‘ کے نام سے ہے، جس میں کرکٹر کی ذاتی پسندیدہ ڈشز شامل ہیں، تاکہ کھانے والے کو ویرات کوہلی کی پسند کا تجربہ مل سکے۔

یہ بھی پڑھیں: ریسٹورنٹ میں چوہا گھومنے کی ویڈیو وائرل، ’یہ چوہے نہیں فوڈ انسپکٹر ہیں جو صفائی چیک کر رہے ہیں‘

کرکٹ اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات کے امتزاج کے ساتھ، ون 8 کمیون جُوہو کا یہ ریسٹورنٹ جلد ہی شہر کے سب سے زیادہ زیرِ بحث سلیبریٹی ڈائننگ پوائنٹس میں شامل ہو گیا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

موٹروے ایم-5 پر غنودگی کے دوران بس ڈرائیور پکڑا گیا، موٹروے پولیس کی بروقت کارروائی

ٹرمپ کی H-1B ویزا حمایت پر اپنی ہی جماعت میں مخالفت کی لہر

فلسطینی قیدیوں پر تشدد، اقوام متحدہ نے اسرائیل کو کٹہرے میں کھڑا کردیا، سخت سوالات

زمبابوے کی ٹیم سہ ملکی ٹی20 سیریز کے لیے اسلام آباد پہنچ گئی

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ