عدلیہ آئین کے تحفظ کے لیے کردار ادا کرے، علی امین گنڈا پور

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ 8 فروری کے انتخابات میں پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کا مینڈیٹ چوری کیا گیا اور بعد ازاں مخصوص نشستیں بھی چھین لی گئیں۔

یہ بھی پڑھیں:سہیل آفریدی کا عمران خان سے ملاقات اور مختصر کابینہ تشکیل دینے کا اعلان

انہوں نے عدلیہ پر زور دیا کہ وہ آئین کے تحفظ کے لیے اپنا کردار ادا کرے کیونکہ ان کے بقول جب تک ادارے اپنے آئینی حدود میں رہ کر کام نہیں کریں گے، ملک درپیش چیلنجز کا مؤثر مقابلہ ممکن نہیں ہوگا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کل سب سے پوچھ ہوگی اور بڑے منصب پر براجمان افراد کو جواب دینا ہوگا۔

انہوں نے موقف اپنایا کہ انہیں پارٹی کے بانی چیئرمین سے ملاقات کی اجازت نہیں دی جارہی، اور فی الحال سہیل آفریدی کو چھوڑا جانا چاہیے تاکہ وہ پالیسی کے مطابق صوبے کے معاملات آگے لے جا سکیں۔

سابق وزیر اعلیٰ نے اعلان کیا کہ پارٹی کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال پر لبیک کہا جائے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ملک میں آئین اور قانون کا نام و نشان کم ہوتا جا رہا ہے اور 26ویں آئینی ترمیم کے بعد عدالتوں کا بھی نقصان پہنچا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ایک حوالدار 3 ججوں کے احکامات ردی کی ٹوکری میں پھینک دیتا ہے، سہیل آفریدی

علی امین گنڈا پور نے افغانستان کی موجودہ صورتحال کے اثرات پر تشویش کا اظہار کیا اور کہا کہ امن و امان سے متعلق وہاں کے حالات ہمارے ملک پر منفی اثرات مرتب کر رہے ہیں۔

ان کا مطالبہ تھا کہ تمام ادارے اپنی آئینی ذمہ داریاں پوری کریں اور عوامی مینڈیٹ کا احترام کیا جائے تاکہ ملکی استحکام یقینی بنایا جاسکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سیاست، روحانیت اور اسٹیبلشمنٹ کا متنازع امتزاج،  عمران خان اور بشریٰ بی بی پر اکانومسٹ کی رپورٹ

برازیلی انفلوئنسر عمارت کی چھت سے گر کر ہلاک

لیڈی ریڈنگ اسپتال میں آتشزدگی، بروقت کارروائی سے صورتحال پر قابو پا لیا گیا

شاباش گرین شرٹس! محسن نقوی کی ون ڈے سیریز جیتنے پر قومی ٹیم کو مبارکباد، سری لنکا کا بھی شکریہ

بابر اعظم کا ایک اور سنگ میل، پاکستان کے جانب سے سب سے زیادہ ون ڈے سینچریوں کا ریکارڈ برابر کردیا

ویڈیو

سپریم کورٹ ججز کے استعفے، پی ٹی آئی کے لیے بُری خبر آگئی

آئینی ترمیم نے ہوش اڑا دیے، 2 ججز نے استعفیٰ کیوں دیا؟ نصرت جاوید کے انکشافات

اسلام آباد کے صفا گولڈ مال میں مفت شوگر ٹیسٹ کی سہولت

کالم / تجزیہ

افغان طالبان، ان کے تضادات اور پیچیدگیاں

شکریہ سری لنکا!

پاکستان کے پہلے صدر جو ڈکٹیٹر بننے کی خواہش لیے جلاوطن ہوئے