سڈنی ٹرین میں اونچی آواز میں موسیقی، بھارتی صارفین نے اپنے ہی شہریوں پر برس پڑے

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سوشل میڈیا پر آسٹریلیا کے شہر سڈنی کی ایک ٹرین میں ریکارڈ کی گئی ویڈیو تیزی سے وائرل ہو گئی ہے، جس میں کچھ مسافر پورٹیبل ساؤنڈ سسٹم کے ذریعے بلند آواز میں موسیقی چلاتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ بلند آواز میں موسیقی بجانے کے باعث دیگر مسافروں کو سفر کے دوران پریشانی کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں: ’برٹش راج کا بدلہ لے گا نیا انڈیا‘، لندن بس پر بھارتیوں کے قبضے کی ویڈیو وائرل

ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد بھارتی سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اپنے ہی شہریوں پر تنقید کی گئی۔ ایک صارف نے لکھا کہ ٹرین میں صرف بھارتی مسافر موجود تھے جو اونچی آواز میں غیر ملکی زبان میں موسیقی بجا رہے تھے، جس سے دیگر مسافروں کو تکلیف پہنچی۔ ان کا تنقید کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ ہم سے کبھی نہیں پوچھا گیا کہ کیا ہم انہیں یہاں چاہتے ہیں۔ ان سب کو واپس جانا ہے۔

اسی تناظر میں معروف بھارتی صارف اشوک سوائن نے بھی سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ردِعمل دیتے ہوئے لکھا کہ بھارت کے لوگوں کو آسٹریلیا لانے کی کیا ضرورت ہے؟ ان کی ایسی حرکتیں دائیں بازو کے حلقوں میں بھارتی کمیونٹی کے خلاف نفرت کو بڑھاوا دیتی ہیں۔

ویڈیو پر مختلف صارفین نے اظہارِ خیال کرتے ہوئے بھارتی کمیونٹی کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ ایک بھارتی صارف کا کہنا تھا کہ ایسی حرکتیں کرنا بند کریں۔  مقامی ٹرین میں لوگوں کو تنگ کرنا ٹھیک نہیں ہے۔ انہوں نے بھارتیوں کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ یہ بھارت نہیں ہے۔ ہمیں پہلے ہی کافی نفرت کا سامنا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ