افغان سرزمین سے دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر

جمعرات 30 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

فیلڈ مارشل و چیف آف آرمی اسٹاف سید عاصم منیر نے واضح کیا ہے کہ پاکستان اپنے تمام ہمسایہ ممالک بشمول افغانستان کے ساتھ امن چاہتا ہے لیکن افغان سرزمین سے پاکستان پر دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دے گا۔

یہ بھی پڑھیں: استنبول مذاکرات میں پیشرفت نہ ہو سکی، دہشتگردوں کی سرپرستی منظور نہیں، پاکستان نے افغان طالبان پر واضح کردیا

جمعرات کو پشاور کے دورے کے موقعے پر قبائلی عمائدین کے جرگے سے ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل نے بتایا کہ پاکستان نے گزشتہ چند سالوں میں تحمل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افغان حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کے لیے متعدد سفارتی اور اقتصادی اقدامات کیے مگر افغان طالبان نے بھارتی حمایت یافتہ دہشتگرد گروپوں فتنہ الخوارج اور فتنہ ہندوستان کو ہر ممکن مدد فراہم کی۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے افغان طالبان کے ساتھ حالیہ تنازعے کے موقعے پر قبائلی عوام کی پاک فوج کے لیے بے لوث حمایت کو سراہا اور خیبر پختونخوا کے بہادر عوام کی دہشتگردی کے خلاف قربانیوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

قبائلی سرداروں نے بھی دہشتگردی اور افغان طالبان کے خلاف مسلح افواج کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مزید پڑھیے: پاکستان اور افغان طالبان رجیم کے درمیان مذاکرات کا دوسرا مرحلہ کس قدر اہم؟

فیلڈ مارشل نے قبائلی سرداروں کو یقین دلایا کہ خاص طور پر خیبر پختونخوا سے دہشتگرد اور ان کے سہولت کاروں کو مکمل طور پر ختم کیا جائے گا۔

قبائلی سرداروں نے آرمی چیف کی کھلی بات چیت کو سراہا اور پاکستان میں امن قائم رکھنے کے لیے اپنی مکمل وابستگی کا اظہار کیا اور ساتھ ہی کہا کہ فتنہ الخوارج کا متعصب نظریہ قبائلی عوام میں قبول نہیں۔

مزید پڑھیں: اگر بھارت نے پاکستان پر حملے کے لیے افغانستان کا استعمال کیا تو منہ توڑ جواب دیا جائے گا، پاکستان

دورے پر پہنچنے پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا استقبال کور کمانڈر پشاور نے کیا۔ بعد ازاں انہوں ہیڈ کوارٹرز 11 کور میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، آپریشنل تیاریوں اور دہشتگردی کے خلاف جاری اقدامات کی تفصیلی بریفنگ لی۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت میں پاکستانی اسپنر کا خوف، سابق کرکٹر نے اپنی ٹیم کو اہم مشورہ دیدیا

محمد یونس کی طارق رحمان کو مبارکباد، بی این پی کی جیت کو تاریخی قرار دیا

امریکا میں مقیم سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش، بھارتی شہری نے اعتراف کرلیا

بجلی کے ٹیرف میں تبدیلی کا بوجھ متوسط اور نچلے طبقے پر نہیں پڑنا چاہیے، آئی ایم ایف

عمران خان کا چھپ کر علاج کروانا قابل قبول نہیں، علیمہ خان پھٹ پڑیں

ویڈیو

’ویلنٹائن ڈے کو اپنی اقدار کے مطابق منا کر نکاح کو آسان بنانا ہوگا‘

عمران خان کی بینائی 85 فیصد ضائع، اس کا ذمے دار کون؟

پاکستان-انڈیا ٹی20: خواتین شائقین کی قومی ٹیم سےامیدیں

کالم / تجزیہ

بنگلہ دیش کے عام انتخابات، ’جین زی‘ اور جماعت اسلامی

بنگلہ دیش الیکشن: کون، کیسے اور کیوں جیتا؟

محمود اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟