امریکا نے مالی میں غیرضروری عملے اور اہلِ خانہ کو فوری ملک چھوڑنے کا حکم دے دیا

جمعہ 31 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی محکمہ خارجہ نے مالی میں سکیورٹی خطرات کے باعث اپنے تمام غیرہنگامی عملے اور ان کے اہلِ خانہ کو فوری طور پر ملک چھوڑنے کی ہدایت کر دی ہے۔

یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب مغربی افریقی ملک مالی میں القاعدہ سے منسلک گروہوں کے ساتھ شدید مسلح جھڑپیں جاری ہیں۔

محکمہ خارجہ کے مطابق امریکی حکومت دارالحکومت بماکو کے باہر موجود شہریوں کو معمول یا ہنگامی حالات میں کسی قسم کی قونصلر خدمات فراہم کرنے سے قاصر ہے۔ بیان میں واضح طور پر کہا گیا ہے کہ کسی بھی صورت میں مالی کا سفر نہ کیا جائے۔

یہ اعلان امریکی سفارتخانے کی جانب سے جاری ایک سکیورٹی الرٹ کے دو دن بعد سامنے آیا ہے، جس میں مالی میں موجود امریکی شہریوں کو تجارتی پروازوں کے ذریعے فوراً ملک چھوڑنے کا مشورہ دیا گیا تھا۔

سفارتخانے نے خبردار کیا ہے کہ جو امریکی شہری مالی میں رہنے کا فیصلہ کرتے ہیں، انہیں ہنگامی حالات کے لیے پیشگی منصوبہ بندی کرنی چاہیے، جس میں طویل مدت تک محفوظ مقام پر رہنے کا امکان بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھیں:امریکا میں ایک پینی کے سکے نایاب، بینک اور دکاندار مشکلات کا شکار

مالی 2012 سے سیاسی اور سکیورٹی بحران کا شکار ہے۔ حالیہ مہینوں میں شدت اس وقت بڑھی جب القاعدہ سے منسلک تنظیم “جماعہ نصر الاسلام والمسلمین” نے ملک میں ایندھن اور خوراک کی سپلائی لائنوں پر ناکہ بندی کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف

آئی فون 17 اب پاکستان میں بھی قسطوں میں ملنا شروع، قیمت کیا ہوگی؟

وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا

مثبت خبروں نے اسٹاک مارکیٹ سنبھال لی، انڈیکس میں 5,200 پوائنٹس کا اضافہ

اسپیس ایکس کا ایک اور کامیاب مشن، 29 اسٹار لنک سیٹلائٹس خلا میں روانہ

ویڈیو

اقراء یونیورسٹی اسلام آباد میں ٹیکسٹائل تھیسس ڈسپلے، طلبہ کا حیران کن تخلیقی کام

نواز شریف کی خواہش پر بسنت کا تہوار لاہور میں منایا جائے گا؟

پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستانی وفد کو استنبول میں رکنا پڑگیا، ٹی ٹی پی کا اہم ترین کمانڈر ہلاک

کالم / تجزیہ

مولانا فضل الرحمان ٹھیک شاٹس نہیں کھیل پا رہے

مذہب، فلسفہ اور ریاست

اگر  خوبرو ’دیئیلا‘ پاکستان میں آ جائے تو؟