پاکستان کینیڈا تعلقات میں پیش رفت، تجارت و سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق

جمعہ 31 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 پاکستان اور کینیڈا کے وزرائے خارجہ کے مابین  رابطہ ہوا ہے،  دونوں عہدیداران نے تجارت اور سرمایہ کاری بڑھانے پر اتفاق کیا گیا ہے۔

نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو گزشتہ شب کینیڈا کی وزیرِ خارجہ انیتا آنند کی جانب سے ٹیلی فون کال موصول ہوئی۔

دونوں رہنماؤں نے دو طرفہ تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دینے پر گفتگو کی، خاص طور پر زراعت، معدنیات اور کان کنی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا۔

یہ بھی پڑھیے کینیڈا کیجانب سے امریکا کے حوالے کیا جانے والا پاکستانی شہری کون ہے؟

 فریقین نے غیر ملکی سرمایہ کاری کے فروغ اور تحفظ کے معاہدے (FIPPA) کے تحت باہمی تعاون کو مزید وسعت دینے کی ضرورت پر زور دیا۔

کینیڈین وزیرِ خارجہ انیتا آنند نے پاکستانی حکومت کا شکریہ ادا کیا کہ اس نے کینیڈین کینولا کی برآمدات کے لیے پاکستانی مارکیٹ تک رسائی کو ممکن بنایا۔

یہ بھی پڑھیے پی آئی اے کا کینیڈا سے پاکستان کی پروازوں پر خصوصی رعایت کا اعلان

دونوں وزرائے خارجہ نے حالیہ تعمیری روابط پر اطمینان کا اظہار کیا، باہمی اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ کیا، اور اس بات پر اتفاق کیا کہ وہ مستقبل میں بھی قریبی رابطہ برقرار رکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟