معروف اداکارہ صبا قمر نے حال ہی میں انکشاف کیا ہے کہ انہیں ذہنی دباؤ کے باعث دل کا دورہ پڑا اور ان کی انجیوگرافی کی گئی۔
ایک انٹرویو میں ذہنی صحت کے موضوع پر بات کرتے ہوئے صبا قمر نے کہا کہ ہم اکثر خود کو بہت مضبوط سمجھتے ہیں اور یہ سوچتے ہیں کہ ہم ہر مسئلے سے نمٹ سکتے ہیں، لیکن جو احساسات ہم دل میں چھپاتے ہیں وہ کسی نہ کسی دن دل کے دورے کی شکل میں سامنے آ سکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ ذہنی دباؤ اور دل کی تکالیف کبھی کبھار پینک اٹیک کی صورت بھی لے لیتے ہیں۔
During a recent podcast, Saba Qamar revealed that she had to deal with panic attacks, bouts of anxiety and a heart attack because she would keep storing stress inside of her and not let her emotions out, which manifested in the form of her health scare, counseling others not to… pic.twitter.com/xmOWypaxyG
— RASALA.PK (@rasalapk) October 29, 2025
صبا قمر نے مزید کہا کہ لوگ اکثر پینک اٹیک اور بے چینی کو مذاق میں لیتے ہیں، لیکن جب یہ واقعی ہوتا ہے تو بہت تکلیف دہ ہوتا ہے اور یہ تجربہ کسی دشمن کے ساتھ بھی نہ ہو۔
یاد رہے کہ یکم اگست کو اداکارہ صبا قمر کو شوٹنگ کے دوران اچانک طبیعت خراب ہونے پر اسپتال داخل کروایا گیا تھا۔ صبا قمر، جو پاکستان کی صف اول کی فنکاراؤں میں شمار ہوتی ہیں، ان دنوں ان کے ڈرامے ’پامال‘ اور ’کیس نمبر 9‘ نشر ہو رہے ہیں جنہیں صارفین کی جانب سے بےحد پسند کیا جا رہا ہے۔
 
         
                
             
         
              
              
              
              
                













