شاہ محمود قریشی اسپتال منتقل،کن سابق ساتھیوں نے ملاقات کی، معاملہ کیا ہے؟

جمعہ 31 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی سے جمعے کو لاہور میں پارٹی کے سابق رہنماؤں نے ملاقات کی۔

یہ بھی پڑھیں: جیل سے رہائی کے بعد شاہ محمود قریشی عمران خان کی جگہ لے سکتے ہیں؟

ایک نجی ٹی وی کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ محمود کو طبی معائنے کی غرض سے لاہور میں اسپتال لایا گیا تھا جہاں فود چوہدری، عمران اسماعیل اور مولوی محمود نے ملاقات کی۔

ملاقات کے دوران ملک کی سیاسی صورتحال، خیبر پختونخوا میں نئے وزیراعلیٰ اور کابینہ کے اور کشمیر میں تحریک عدم اعتماد کے حوالے سے گفتگو ہوئی۔

ٹی وی رپورٹ کے مطابق یہ تینوں سابق رہنما پارٹی میں خاص اہمیت کے حامل رہے ہیں لہٰذا ان کی شاہ محمود قریشی سے اس ملاقات کو ایک خاص اہمیت حاصل ہے۔

گو تحریک انصاف کی موجودہ قیات ان تینوں رہنماؤں کو پارٹی کا حصہ نہیں سمجھتے لیکن پھر بھی یہ تینوں خود کو پارٹی کا اہم جزو بتاتے رہتے ہیں۔

مزید پڑھیے: ’عمران خان سے پہلے جیل سے باہر آیا تو اپنے ہی لوگ کھا جائیں گے’، شاہ محمود قریشی جیل میں کیا سوچ رہے ہیں؟

ان تینیوں کی شاہ محمود قریشی سے ملاقات کسی نئی پیشرفت کا پیش خیمہ ہے جبکہ توقع ہے کہ بشمول اسد عمر پی ٹی آئی کے کچھ دیگر رہنماؤں کی بھی ملاقات ہوسکتی ہے۔

رپورٹ میں اس امکان کو رد نہیں کیا گیا کہ اس ملاقات کا مقصد تحریک انصاف میں ایک نیا دھڑا بنانا بھی ہوسکتا ہے۔

شاہ محمود قریشی کو کیا عارضہ ہے؟

وی نیوز کے رپورٹر عارف ملک کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو لاہور کے کی پی کے ایل آئی اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود کے پتے میں پتھری بتائی جارہی ہے اور ان کی سرجری ہونی ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہ محمود قریشی 28 اکتوبر سے پی کے ایل آئی میں داخل ہیں۔

مزید پڑھیے: سرکاری گاڑی جلانے کا کیس: شاہ محمود قریشی بری، یاسمین راشد، اعجاز چوہدری اور دیگر کو 10،10 سال قید کی سزا

یاد رہے کہ 9 مئی کے واقعات کے بعد سے شاہ محمود قریشی جیل میں قید ہیں۔ ابتدائی طور پر وہ راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں قید رہے تاہم اب وہ لاہور کی کوٹ لکھپت جیل منتقل ہو چکے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

نیشنل ایکشن پلان پر اتفاق رائے موجود، دہشتگردی کے معاملے پر سیاسی الزام تراشی بند ہونی چاہیے، طلال چوہدری

واٹس ایپ بدلنے جارہا ہے، صارفین کے لیے پریمیم فیچرز کا اعلان

واٹس ایپ بیٹا صارفین کے لیے نیا فیچر، چینل اپڈیٹس کی کارکردگی جانچنا آسان

نواز شریف کا داتا دربار کا دورہ، مزار پر پھول چڑھائے، ملکی سلامتی کے لیے دعائیں

ٹیکسٹائل کونسل کا پائیدار برآمدی ترقی اور زرمبادلہ بڑھانے کا عزم، حکومتی پالیسیوں کو سراہا

ویڈیو

ریاض: پاکستان انٹرنیشنل اسکول میں سالانہ اسپورٹس گالا، نظم و ضبط اور ٹیم اسپرٹ کا بہترین مظاہرہ

لاہور میں ماں بیٹی کے مین ہول میں گرنے کا واقعہ، عوام کیا کہتے ہیں؟

وزیراعظم پاکستان سے آذربائیجان کے صدر کے خصوصی نمائندے کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

کالم / تجزیہ

دہشتگردی کے خلاف جنگ جیتنے کے علاوہ کوئی آپشن نہیں

وفاق اور گل پلازہ

’لڑکی لیزنگ پر لے لو‘