اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خان نے کہا ہے کہ افغانستان کا معاملہ نہایت پیچیدہ ہے جس کے باعث پاکستان کو بڑے پیمانے پر نقصان اٹھانا پڑا۔
لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ملک احمد خان نے کہا کہ دہشتگردی نے پاکستان کے ہر طبقے کو متاثر کیا، طلبہ سے لے کر وکلا تک کوئی طبقہ محفوظ نہیں رہا۔
ان کا کہنا تھا کہ پراکسیز کے ذریعے جنگ کے نتائج کبھی بھی اچھے نہیں ہوتے، اور نہ ہی بھارت کو ایسے اقدامات سے مثبت نتائج حاصل ہوں گے، ہم کسی کی اجاداری تسلیم نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیے: افغانستان کے ساتھ مؤثر مکینزم تشکیل دینے پر اتفاق ہوگیا ہے، وزیر مملکت طلال چوہدری
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے مزید کہا کہ علاقائی امن و استحکام کے لیے تمام ممالک کو ذمہ دارانہ کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ خطے میں پائیدار امن ممکن بنایا جا سکے۔
ملک احمد خان نے کہا کہ طالبان کے ساتھ بات چیت نہیں ہوسکتی، جو بات چیت پر یقین رکھتے ہیں ان سے بات ہوتی ہے، تحریک لبیک پاکستان پر پابندی لگی اچھا ہوا۔ ریاست کو اپنی رٹ بحال کرنی چاہیے۔














