بالی ووڈ کے کپور خاندان پر ڈاکیومنٹری جلد نیٹ فلیکس پر ریلیز کی جائے گی

ہفتہ 1 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

بالی ووڈ کی تاریخ میں پہلی بار کپور خاندان کی نجی اور فلمی زندگی پر مبنی خصوصی ڈاکیومنٹری نیٹ فلکس پر ریلیز کی جارہی ہے، جس کے ذریعے مداحوں کو اس لیجنڈری خاندان کے پس منظر، روایات اور تعلقات کا قریب سے مشاہدہ کرنے کا موقع ملے گا۔

یہ بھی پڑھیں:کپور خاندان کو نریندرمودی سے کیوں ملنا پڑا؟

ڈاکیومنٹری کا عنوان Dining With The Kapoors ہے، جو 21 نومبر 2025 کو ریلیز ہوگی۔ اس فلم میں کپور خاندان کی وراثت کو پیش کیا گیا ہے، جس کا آغاز پرتھوی راج کپور سے ہوا اور آج رنبیر کپور، کرینہ کپور خان اور کرشمہ کپور جیسے ستاروں تک پہنچ چکی ہے۔

نیٹ فلکس کی جانب سے جاری پوسٹر میں خاندان کی مختلف نسلوں کے ارکان کو ایک ساتھ دکھایا گیا ہے، جن میں رندھیر کپور، نیتو کپور، ببیتا کپور، ردھیما کپور سہنی، آدار جین، ارمان جین، زہان کپور، ناویا نویلی نندا اور اگستیہ نندا شامل ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Netflix India (@netflix_in)

ڈاکیومنٹری میں خاندان کے داماد اور رشتہ دار بھی شامل کیے گئے ہیں، جن میں سیف علی خان، بھارت سہنی اور کنال کپور کے علاوہ دیگر افراد بھی شامل ہوں گے۔ فلم میں ان کے خاندانی میل جول، کھانوں سے محبت، سینما کے ساتھ رشتہ اور وہ روایات دکھائی جائیں گی جو دہائیوں سے کپور خاندان کی پہچان رہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: کپور حویلی، جس نے کپور خاندان کو اب تک پشاور سے جوڑے رکھا ہے

پروجیکٹ کے خالق ارمان جین نے اسے ایک جذباتی تجربہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے اس کام میں کہانی، خاندان اور کھانے سے اپنی محبت کو یکجا کیا ہے۔ ان کے مطابق کپور خاندان میں اصل جادو ہمیشہ کھانے کی میز کے گرد بیٹھتے ہوئے ہوتا تھا جہاں کہانیاں، قہقہے اور یادیں مل کر رشتوں کو مضبوط بناتے تھے۔

یہ ڈاکیومنٹری نیٹ فلکس کی جانب سے کپور خاندان کی تاریخ پر پہلا جامع فیچر ہے۔ اس سے قبل 2024 میں راج کپور کی صد سالہ سالگرہ کے موقع پر بھارت بھر میں ان کی فلموں کی خصوصی اسکریننگ کا اہتمام کیا گیا تھا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

پاکستان کا بڑا اعزاز، سینکڑوں پاکستانی محققین دنیا کے ٹاپ سائنسدانوں میں شامل

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ