’اگر پی سی بی نے پابندی لگائی تو‘، علی ترین کی دھمکی آمیز پوسٹ نے ہنگامہ کھڑا کردیا

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی فرنچائز ملتان سلطانز کے مالک علی ترین کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے شائقین کرکٹ کی توجہ حاصل کر لی ہے، جس میں انہوں نے ایک خاتون وکیل کی فائرنگ کرتی ویڈیو پر طنزیہ انداز میں تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر پی سی بی مجھ پر پابندی لگانے کی کوشش کی تو میں جانتا ہوں کہ مجھے کس کی خدمات حاصل کرنی ہیں۔

یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور ملتان سلطانز کے درمیان فرنچائز اونرشپ کے معاملے پر کشیدگی جاری ہے۔ اس پر سوشل میڈیا صارفین بھی مختلف تبصرے کرتے نظر آئے۔

ایک صارف نے علی ترین کے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ اگلا قانونی نوٹس یعنی آپ نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر دھمکی دی ہے۔

شیخ آفتاب نے کہا کہ اگر آپ اس خاتون اپنا وکیل رکھنا چاہتے ہیں، تو آپ کو بین کرنا بالکل درست فیصلہ ہوگا۔

رانا یعقوب نے سوال کیا کہ یہ پی سی بی کو آپ کی آخری وارننگ ہے؟

ذرائع کے مطابق، دسمبر 2025 میں پی ایس ایل ٹیموں کے فرنچائز اونرشپ رائٹس کی 10 سالہ مدت ختم ہو رہی ہے۔ موجودہ فرنچائز مالکان اپنی ٹیموں کے لیے دوبارہ بولی لگا سکتے ہیں، تاہم ملتان سلطانز کے مطابق پی سی بی کی جانب سے بھجوائے گئے قانونی نوٹس میں علی ترین کو بلیک لسٹ کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔

علی ترین نے اس نوٹس کو پھاڑ کر ردعمل دیا اور کہا کہ اگر کسی کو یہ گمان ہے کہ اس طرح کی دھمکیوں سے ہم خاموش ہو جائیں گے، تو یہ ان کی بڑی غلط فہمی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پی سی بی بمقابلہ علی ترین، سوشل میڈیا پر لوگ کس کا ساتھ دے رہے ہیں؟

بعد ازاں، انہوں نے ایک اور سوشل میڈیا پیغام میں کہا کہ وہ پی ایس ایل کو قومی اثاثہ سمجھتے ہیں اور چاہتے ہیں کہ ماضی کے شکوے دور کر کے پی سی بی کے ساتھ ایک نیا تعلق قائم کیا جائے جو شفافیت، تعاون اور اعتماد پر مبنی ہو۔

علی ترین نے پی سی بی چیئرمین محسن نقوی کو ایک خط میں چار اصلاحاتی تجاویز بھی پیش کیں۔ پہلی تجویز تھی کہ پی ایس ایل کمیٹیوں اور ورکنگ گروپس میں فرنچائزز کی نمائندگی۔ دوسری تجویز پی ایس ایل کے عہدوں کے لیے بھرتیوں کے طریقہ کار پر نظرِ ثانی۔ تہسرے نمبر پر پیشہ ورانہ مینجمنٹ اسٹرکچر کا قیام۔ چوتھی اور آخری تجویز فرنچائزز کو باقاعدہ رپورٹنگ کا نظام تھی۔

یہ بھی پڑھیں: علی ترین کی پی ایس ایل پر کڑی تنقید، ’اب جشن نہیں، جوابدہی کی ضرورت ہے‘

ملتان سلطانز کے مالک کا کہنا ہے کہ وہ پی ایس ایل کو مضبوط اور شفاف بنیادوں پر استوار دیکھنا چاہتے ہیں تاکہ یہ لیگ پاکستان کی کرکٹ کے لیے ایک مستحکم ماڈل بن سکے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

خواجہ آصف، عطا تارڑ اور محسن نقوی کا دورہ پاکستان جاری رکھنے کے فیصلے پر سری لنکن ٹیم سے اظہار تشکر

افغانستان کی جانب سے تجارتی بندش کی بات کسی نعمت سے کم نہیں، خواجہ آصف

افغانستان خود کش حملہ آوروں کے ذریعے ہی لانگ رینج حملے کرسکتا ہے، طلال چوہدری

ویڈیو

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

قومی اسمبلی نے 27ویں آئینی ترمیم کی دو تہائی اکثریت سے منظوری دے دی

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ