پاکستان کے مشہور ٹیپ بال کرکٹر ٹیمور مرزا نے ایک نجی اسپورٹس ادارے کے ساتھ 3 کروڑ روپے مالیت کا ریکارڈ ساز اشتہاری معاہدہ کرلیا۔
لاہور میں ہونے والی تقریب میں معروف کرکٹر حیدر علی سمیت متعدد اسپورٹس شخصیات نے شرکت کی۔ معاہدے کے مطابق کمپنی ٹیپ بال کرکٹ کے لیے خصوصی اعلیٰ معیار کے بلے تیار کرے گی تاکہ اس فارمیٹ کو ملک بھر میں فروغ دیا جاسکے۔
یہ بھی پڑھیے: کراچی کی گلیوں میں کھیلی جانے والی ٹیپ بال کرکٹ انگلینڈ میں قومی سطح کا کھیل بن گیا
کمپنی کے نمائندے فلسکی انیر ارسلان نے کہا کہ یہ معاہدہ ٹیپ بال کرکٹ کی ترقی کے لیے ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔
تیمور مرزا نے اپنے بیان میں کہا کہ یہ شراکت داری صرف ان کی ذاتی کامیابی نہیں بلکہ ٹیپ بال کرکٹ کی بڑھتی ہوئی اہمیت کی علامت ہے۔
انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس اقدام سے نوجوان کھلاڑیوں کو حوصلہ ملے گا اور کھیل کو مزید سپانسرشپ اور مواقع حاصل ہوں گے۔














