پاکستان کے دل پنجاب کا تاریخی اقبال اسٹیڈیم فیصل آباد 17 سال بعد ایک بار پھر بین الاقوامی کرکٹ کی میزبانی کے لیے تیار ہے، جہاں آج پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 میچوں کی ون ڈے سیریز کا پہلا میچ کھیلا جائے گا۔
یہ میدان آخری بار 2008 میں اُس وقت بین الاقوامی مقابلے کا میزبان بنا تھا جب پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان ایک روزہ میچ یہاں منعقد ہوا۔ 2009 میں لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشتگرد حملے کے بعد پاکستان 6 سال تک عالمی کرکٹ سے محروم رہا، جس کے باعث قومی ٹیم کو اپنی ’ہوم سیریز‘ متحدہ عرب امارات میں کھیلنا پڑی۔
فیصل آباد: پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ون ڈے سیریز
اقبال اسٹیڈیم میں پاکستان ٹیم کاٹریننگ سیشن
قومی ٹیم نے دو گھنٹے تک اقبال اسٹیڈیم میں ٹریننگ سیشن مین حصہ لیا
کھلاڑیوں نے پہلے وارم اپ سیشن میں شرکت کی
کوچز کی نگرانی میں کھلاڑیوں نے بیٹنگ اور باؤلنگ پر فوکس کیا
پاکستان… pic.twitter.com/oY9xQrYozE
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 3, 2025
مزید پڑھیں: فیصل آباد کو 17 سال بعد میزبانی مل گئی، بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری
گزشتہ چند برس میں اسٹیڈیم کی تزئین و آرائش اور جدید سہولیات کی فراہمی کے بعد فیصل آباد کو دوبارہ بین الاقوامی کرکٹ کے نقشے پر شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان کے نومنتخب ون ڈے کپتان شاہین شاہ آفریدی نے پری میچ پریس کانفرنس میں فیصل آباد میں میچ کے انعقاد کو شہر کے شائقین کے لیے ایک تاریخی لمحہ قرار دیا۔
ان کا کہنا تھا یہ میرے لیے اعزاز ہے کہ میں فیصل آباد جیسے جوشیلے کرکٹ شائقین کے سامنے قومی ٹیم کی قیادت کروں۔ ہم پوری قوت کے ساتھ میدان میں اتریں گے۔
Pakistan captain @iShaheenAfridi‘s pre-series press conference in Faisalabad | Pakistan vs South Africa ODI series 2025#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/jUSWuzaOZg
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 3, 2025
شاہین شاہ کے ہمراہ حارث رؤف اور نسیم شاہ پر مشتمل تیز رفتار بولنگ اٹیک جنوبی افریقہ کے بلے بازوں کے لیے بڑا چیلنج ثابت ہو سکتا ہے، جبکہ بیٹنگ لائن میں بابر اعظم، فخر زمان اور محمد رضوان ٹیم کو مضبوطی فراہم کریں گے۔
مزید پڑھیں: بابراعظم کی فارم واپس آنے سے ڈریسنگ روم کا اعتماد بحال ہورہا ہے، شاہین شاہ آفریدی
دوسری جانب جنوبی افریقہ کی ٹیم اپنے مستقل کپتان ٹیمبا باووما سمیت 7 اہم کھلاڑیوں کے بغیر میدان میں اترے گی، جنہیں آرام دیا گیا ہے۔ قیادت نوجوان میتھیو بریٹزکے کے سپرد کی گئی ہے، جنہوں نے رواں سال لاہور میں نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے ڈیبیو پر 150 رنز کی ریکارڈ ساز اننگز کھیلی تھی۔
بریٹزکے کا کہنا تھا کہ یہ ایک موقع ہے کہ نوجوان کھلاڑی آگے بڑھ کر اپنی صلاحیتیں منوائیں۔ پاکستان ایک مضبوط ٹیم ہے، مگر ہم اپنی پوری کوشش کریں گے۔
South Africa captain Matthew Breetzke’s press conference | Pakistan vs South Africa ODI Series 2025#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/crTAYM7dIE
— PCB Media (@TheRealPCBMedia) November 3, 2025
جنوبی افریقہ کے تجربہ کار اوپنر کُوئنٹن ڈی کاک بھی ریٹائرمنٹ واپس لے کر ایک روزہ کرکٹ میں واپسی کر رہے ہیں، جس سے ٹیم کو بیٹنگ میں تقویت ملنے کی امید ہے۔
مزید پڑھیں: فیصل آباد میں 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی، پاکستان اور جنوبی افریقہ کی ٹیمیں پہنچ گئیں
سیریز کے بقیہ دونوں میچ بھی فیصل آباد میں جمعرات اور ہفتے کو کھیلے جائیں گے۔ ماضی میں اسی میدان پر دونوں ٹیمیں 3 ون ڈے میچز کھیل چکی ہیں جن میں پاکستان نے 2 (1994، 2007) اور جنوبی افریقہ نے ایک (2003) میں کامیابی حاصل کی۔
🚨 𝐀𝐓𝐓𝐄𝐍𝐓𝐈𝐎𝐍 𝐅𝐀𝐍𝐒 🚨
Traffic plan for the Pakistan 🆚 South Africa ODI series!
➡️ Please remember your new gate number for a smooth entry to Iqbal Stadium, Faisalabad 🏟️#PAKvSA | #GreenPeYaqeen pic.twitter.com/O8dQyxcZJT— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) November 3, 2025
کرکٹ ماہرین کے مطابق، شائقین کی بڑی تعداد کے پیش نظر اقبال اسٹیڈیم آج ’ہاؤس فل‘ ہوگا، اور 17 سال بعد فیصل آباد ایک بار پھر کرکٹ کے جشن سے جگمگاتا نظر آئے گا۔














