فیصل آباد کو 17 سال بعد میزبانی مل گئی، بنگلہ دیش کے خلاف ٹی20 سیریز کا شیڈول جاری

بدھ 30 اپریل 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی ہے کہ بنگلہ دیش کی قومی کرکٹ ٹیم مئی میں پاکستان کا دورہ کرے گی، جہاں دونوں ٹیموں کے درمیان 5 ٹی20 انٹرنیشنل میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائے گی۔

سیریز کا آغاز 25 مئی کو فیصل آباد سے ہوگا اور 3 جون کو لاہور میں اختتام پذیر ہوگی۔ یہ فیصلہ دونوں بورڈز کی باہمی مشاورت سے کیا گیا، جو اصل شیڈول میں شامل 3 ون ڈے میچز کو ختم کرکے 2 اضافی ٹی20 میچز شامل کرنے پر متفق ہوئے تاکہ آئندہ سال ہونے والے آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ کی تیاریوں کو بہتر بنایا جا سکے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی بنگلا دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز، صاحبزادہ فرحان کپتان ہوں گے

اہم نکات:

پہلے 2 میچ فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں 25 اور 27 مئی کو ہوں گے۔
اقبال اسٹیڈیم 17 سال بعد انٹرنیشنل کرکٹ کی میزبانی کرے گا۔
آخری 2 میچز لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں 30 مئی، یکم اور 3 جون کو ہوں گے۔
بنگلہ دیشی ٹیم 21 مئی کو پاکستان پہنچے گی اور 22 تا 24 مئی تک اقبال اسٹیڈیم میں پریکٹس کرے گی۔
تمام میچز رات 8 بجے شروع ہوں گے۔

سیریز کا شیڈول

📅 21 مئی – بنگلہ دیش کی مردوں کی کرکٹ ٹیم کی پاکستان آمد
🏏 25 مئی – پہلا ٹی20، اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد (رات 8 بجے)
🏏 27 مئی – دوسرا ٹی20، اقبال اسٹیڈیم، فیصل آباد (رات 8 بجے)
🏏 30 مئی – تیسرا ٹی20، قذافی اسٹیڈیم، لاہور (رات 8 بجے)
🏏 1 جون – چوتھا ٹی20، قذافی اسٹیڈیم، لاہور (رات 8 بجے)
🏏 3 جون – پانچواں ٹی20، قذافی اسٹیڈیم، لاہور (رات 8 بجے)

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

راستوں کی تلاش کے بعد گوگل میپس میں کھانا منگوانے کا فیچر متعارف کرائے جانے کی تیاریاں

پاکستان کو اب معرکہ معیشت جیتنا ہے، احسن اقبال کی امریکا میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کی دعوت

موسمی پیش گوئی اور قدرتی آفات سے نمٹنے کی تیاری، محکمہ موسمیات کے لیے 1.6 ارب روپے مختص

عامر گیلانی کی 30ویں سالگرہ، یاد گار لمحات مداحوں کے ساتھ شیئر

آزاد کشمیر انتخابات 2026: امیدواروں کی حتمی فہرست جاری، 45 حلقوں میں 852 امیدوار مدمقابل

ویڈیو

پاکستان اور ترکیہ معاشی شراکت داری کو نئی بلندیوں تک لے جائیں گے، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار

’بھارت نے پانی روکا تو پاکستان بھارت کی لائف لائن بند کر دے گا‘

’مریم کی دستک‘ ایپ کیا ہے اور اس کے ساتھ کتنے ادارے منسلک ہیں؟

کالم / تجزیہ

ریڈیو کا روشن باب: بھائی لال اور اوم پرکاش

بریسٹ کینسر: خوف نہیں، آگاہی کی ضرورت

بھارتی آبی دہشتگردی کا پاکستان کیسے جواب دے؟