صدر ٹرمپ کے خلاف دھمکی آمیز ویڈیوز پوسٹ کرنے والا شخص گرفتار

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

امریکی حکام نے ریاست الینوائے کے قصبے وینتھروپ ہاربر سے 57 سالہ ٹرینٹ شنائیڈر کو گرفتار کیا ہے، جس پر الزام ہے کہ اس نے انسٹاگرام پر صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لیے سزائے موت کا مطالبہ کیا۔

محکمۂ انصاف کے مطابق، شنائیڈر کو پیر کی صبح حراست میں لیا گیا اور اسی روز شکاگو میں فیڈرل مجسٹریٹ جج کے سامنے پیش کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سی بی ایس کی ’کٹ اینڈ پیسٹ‘ پالیسی پر صدر ٹرمپ کی نئی چوٹ

فوجداری شکایت میں کہا گیا ہے کہ شنائیڈر نے انسٹاگرام اکاؤنٹ ٹروتھ ریپر888  پر متعدد بار ویڈیوز اور تصاویر پوسٹ کیں جن میں صدر کے خلاف سخت زبان استعمال کی گئی۔ ایک ویڈیو میں اس نے کہا کہ لوگوں کو مرنا چاہیے۔

’خاص طور پر تم، ٹرمپ! تمہیں سزائے موت دی جانی چاہیے۔‘

یہ ویڈیو اکتوبر کے وسط میں 18 بار پوسٹ کی گئی جبکہ 20 دیگر پوسٹس میں صدر کی تصویر کے ساتھ ’ ڈونلڈ ٹرمپ کو سزائے موت ملنی چاہیے‘ جیسے کیپشن شامل تھے۔

حکام کے مطابق، فلوریڈا کے ایک شہری نے یہ پوسٹس دیکھ کر اطلاع دی جس کے بعد کارروائی شروع ہوئی، عدالت کے ریکارڈ سے معلوم ہوا کہ شنائیڈر مالی مشکلات کا شکار تھا اور اسی دن اس کے گھر کی نیلامی طے تھی۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت جنگ روکنے کا 57ویں مرتبہ تذکرہ، ٹرمپ نے بھارت کے ساتھ کسی بھی تعاون کا امکان مسترد کردیا

یہ پہلا واقعہ نہیں جب شنائیڈر نے اس نوعیت کے اشتعال انگیز بیانات دیے، 2022 میں بھی اسے سرکاری اہلکاروں کے خلاف آن لائن دھمکیوں پر گرفتار کیا گیا تھا، مگر 2023 میں اسے مقدمے کے لیے ذہنی طور پر نااہل قرار دیا گیا تھا۔

یہ تازہ معاملہ اس وقت سامنے آیا ہے جب ڈونلڈ ٹرمپ جولائی 2024 میں قاتلانہ حملے سے بال بال بچے تھے۔ وفاقی پروسیکیوٹرز کا کہنا ہے کہ ایسی آن لائن دھمکیوں کو انتہائی سنجیدگی سے لیا جا رہا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

امریکا کی پاکستان میں توانائی، معدنیات اور انفراسٹرکچر میں سرمایہ کاری میں دلچسپی

کوکین کوئین انمول عرف پنکی نے جب جیل میں من پسند لباس پہننے کی خواہش ظاہر کی تو کیا ہوا؟

ہنر مند نوجوان ہی پاکستان کی پائیدار ترقی کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

انتخابات تک آزاد کشمیر میں رہوں گا، احتجاج ختم کرکے مذاکرات کیے جائیں، بلاول بھٹو

فرانس کا عالمی چیمپئن بننے کا خواب چکنا چور، اسپین فائنل میں پہنچ گیا

ویڈیو

ایم کیو ایم کے دھڑے آمنے سامنے، شہری سندھ کے حقوق کی تحریک یا اقتدار کی نئی جنگ؟

خوبصورت پنجاب: گوجرانوالہ کے ایمن آباد بازار کی اپ گریڈیشن مکمل

ممنون حسین نے دور صدارت میں اردو، سی پیک کے قومی بیانیے اور کفایت شعاری کو فروغ دیا، ڈاکٹر فاروق عادل

کالم / تجزیہ

طوفانی بولنگ اور ماجد خان کی دلیری

پانی کی بڑھتی قلت ایک مربوط منصوبہ بندی کی متقاضی

پاکستان کی اسلامی روح اور خوارج کا جھوٹا پروپیگنڈہ….!!