انجینیئرز کا احتجاج: پی آئی اے فلائٹ آپریشن متبادل ذرائع سے بحال

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

قومی ایئر لائن پی آئی اے کے انجینیئرنگ گروپ (ایس ای اے پی) کی جانب سے انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: پی آئی اے انجینئرز کی کام چھوڑ تحریک غیر قانونی اور نجکاری سبوتاژ کی کوشش ہے، ترجمان

پی آئی اے کے ترجمان کا کہنا ہے کہ انتظامیہ نے متبادل ذرائع استعمال کرتے ہوئے فلائٹ آپریشنز بحال کر دیے۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق ایک ’غیر قانونی‘ تنظیم ایس ای اے پی نے گزشتہ رات انتظامیہ پر دباؤ ڈالنے کے ارادے سے جہازوں کی کلیرنس روکنی شروع کر دی تھی تاکہ فلائٹ آپریشن معطل کر کے نظام کو مفلوج کیا جا سکے۔ تاہم پی آئی اے انتظامیہ نے فوری طور پر متبادل اقدامات کرتے ہوئے انجینیئرنگ شعبے کے کلیدی افسران کی مدد سے آپریشن بحال کر دیا۔

غیر قانونی طور پر کام چھوڑنے کے باعث چند پروازوں کو تاخیر اور منسوخی کا سامنا کرنا پڑا تاہم اب بیشتر پروازیں روانگی اختیار کر چکی ہیں۔

ترجمان کے مطابق کراچی سے ٹورنٹو اور اسلام آباد سے مانچسٹر کی پروازیں بروقت روانہ ہوئیں۔

مزید پڑھیے: پی آئی اے کی ریاض ایئر کے ساتھ کارگو ڈیل، قومی ایئرلائن کو کیا فائدہ ہوگا؟

لاہور سے مدینہ کی پرواز 14 گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔ کراچی سے جدہ 12 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئی۔ اسلام آباد سے دبئی 9  گھنٹے تاخیر کے بعد روانہ ہوئی۔ اسلام آباد سے دمام اور سیالکوٹ سے ریاض کی پروازیں 7،7 گھنٹے تاخیر سے روانہ ہوئیں جبکہ اسلام آباد سے جدہ کو 6 گھنٹے اور کراچی سے اسلام آباد کو 4 گھنٹے کی تاخیر کا سامنا کرنا پڑا۔

آپریشنل دباؤ کو ایڈجسٹ کرنے کے لیے 5 پروازیں منسوخ کی گئیں تاہم تمام متاثرہ مسافروں کو متبادل پروازوں کی پیشکش کر دی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: پی آئی اے کی نجکاری میں تاخیر کیوں ہو رہی ہے؟

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فلائٹ آپریشنز جلد ہی مکمل طور پر معمول پر آ جائیں گے۔ ان کے مطابق قومی ایئر لائن کے نظام کو مفلوج کرنے کی کسی بھی کوشش کو برداشت نہیں کیا جائے گا اور ضروری سروسز کے تسلسل کے لیے ہر ممکن قدم اٹھایا جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟