مِسک گلوبل فورم 19 اور 20 نومبر کو ریاض میں ہوگا

منگل 4 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

محمد بن سلمان فاؤنڈیشن مسک نے اعلان کیا ہے کہ 9واں مِسک گلوبل فورم 19 اور 20 نومبر 2025 کو ریاض کے محمد بن سلمان نان پرافٹ سٹی میں منعقد ہوگا جس کا مرکزی عنوان نوجوانوں کی تخلیقی قوت رکھا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سعودی تعلقات نئے دور میں داخل، اسحاق ڈار کا ریاض میں سفارت خانۂ پاکستان کا دورہ

یہ فورم گزشتہ برسوں کے تسلسل میں نوجوانوں کو اختیار، قیادت اور اثر دینے کا عالمی پلیٹ فارم بن چکا ہے جو تخلیقی صلاحیتوں کو معاشرتی اثر میں بدلنے کے لیے سرگرم کردار ادا کرتا ہے۔

رواں سال فورم میں 10 ہزار سے زائد شرکا اور 200 سے زیادہ ماہرین ومقررین کی شرکت متوقع ہے جبکہ اس دوران اسی سے زیادہ سیشنز اور ورکشاپس منعقد کی جائیں گی۔

فورم کا مقصد نوجوانوں کو سامع سے فیصلہ سازی کے شراکت دار کے درجے تک لانا ہے جس میں 30 سے زیادہ مقامی اور بین الاقوامی ادارے تعاون کریں گے۔

اس سال فورم ایک نئے مرحلے میں داخل ہوگا جو محض ایک ایونٹ کے بجائے سال بھر نوجوانوں کے اشتراک سے تیار ہونے والا تخلیقی پلیٹ فارم بنے گا۔

مزید پڑھیے: ریاض کانفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف کی فٹبال اچھالنے کی دلچسپ ویڈیو وائرل

ایونٹ کے مختلف انٹرایکٹو زونز میں اسکلز لیب، منارہ الاثر، اسپیس 180، المجلس، لیڈرز میٹنگ اور مین اسٹیج شامل ہیں جہاں عالمی رہنما اور نوجوان ایک ساتھ نظریات کا تبادلہ کریں گے۔

فورم میں نوجوان 8 نمایاں پہلووں کے ذریعے فعال کردار ادا کریں گے جن میں ثقافتی ہم آہنگی کے منصوبے، تبدیلی لانے والے نوجوانوں کی فہرست، مشاورتی کمیٹی، پالیسی سفارشات، عالمی تعلقات کی تعمیر، اختراعی مقابلے، مکالماتی نشستیں اور آن لائن فورمز شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ریاض میں بازوں کی سالانہ نیلامی، 2 باز 5 لاکھ 78 ہزار ریال میں فروخت

مسک فورم 2025 سعودی وژن 2030 کے نوجوان محور کو عملی جامہ پہنانے کی ایک تازہ مثال ہے جو نوجوانوں کی توانائی کو قیادت، اختراع اور عالمی اثر میں تبدیل کرنے کا عزم رکھتا ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

2025: 7,667 افراد ہجرت کے خطرناک راستوں پر چلتے ہوئے موت کے گھاٹ اتر گئے، اقوام متحدہ

مسلح افواج ہر قسم کے خطرات کا مقابلہ کرنے کے لیے مکمل طور پر تیار ہیں، فیلڈ مارشل اور سروسز چیفس

طالبان لیڈر کا نیا فرمان: سزائے موت کا دائرہ وسیع، خواتین پر مزید پابندیاں عائد کردی گئیں

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

کم عمر بچوں کا انٹرنیٹ کا غلط استعمال روکنے کے لیے حکومت کیا کررہی ہے؟

ویڈیو

لاہور کے رمضان بازار، کیا اشیائے خورونوش واقعی ہول سیل ریٹ پر فروخت ہو رہی ہیں؟

آپریشن غضب للحق: افغان طالبان کے 133 کارندے ہلاک، فضائی حملوں اور زمینی کارروائیوں میں بڑے اہداف تباہ

بہن بھائیوں میں حسد کیوں پیدا ہوتا ہے، حضرت یوسفؑ کی کہانی ہمیں کیا سبق سکھاتی ہے؟

کالم / تجزیہ

کاش! پاکستانی کپتان نے عمران خان کے یہ مشورے مانے ہوتے 

مشرق وسطیٰ اور بائبل کا ٹچ

یہ اگر مگر کا سلسلہ کب ختم ہوگا؟