بحرین کے شاہی خاندان کے رکن، ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے صدر اور فیفا کے سینیئر نائب صدر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچ گئے۔
اعلامیے کے مطابق وزارت بین الصوبائی رابطہ کے سینیئر حکام نے ایئرپورٹ پر مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔
مزید پڑھیں: سعودی فٹ بال ٹیم کی بڑی کامیابی، فیفا ورلڈ کپ 2026 کے لیے کوالیفائی کرلیا
پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے صدر محسن گیلانی اور ایشین فٹ بال کنفیڈریشن کے سیکریٹری جنرل سونم جگمی اور دیگر عہدیداران نے بھی معزز مہمان کا پرتپاک استقبال کیا۔ شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کا سرکاری دورہ 3 روز تک جاری رہے گا۔
اعلامیے کے مطابق وزیراعظم پاکستان کی ہدایت پر شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ کو اس دورے کے دوران ’اسٹیٹ گیسٹ‘ کا درجہ دیا گیا ہے۔
دورے کے دوران شیخ سلمان بن ابراہیم الخلیفہ اعلیٰ سول و عسکری قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
ان ملاقاتوں میں فٹ بال کے شعبے میں انفراسٹرکچر ڈیولپمنٹ، نوجوانوں کے لیے کھیلوں کے مواقع کا فروغ اور توسیع پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں: سونیا مصطفیٰ نے پہلی خاتون فیفافٹبال ریفری بن کر پاکستان کا سر فخر سے بلند کردیا
اعلامیے کے مطابق پاکستان میں اسپورٹس ڈیولپمنٹ پراجیکٹس پر تعاون کے امکانات پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔














