سندھ ہائیکورٹ، میئر کراچی کے انتخابات روکنے سے متعلق درخواست مسترد

جمعہ 19 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سندھ ہائیکورٹ نے مئیر کراچی کے انتخابات روکنے سے متعلق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی)  کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی۔

پی ٹی آئی نے کراچی کے مئیر کے انتخابات روکنے کے لیے عدالت سے رجوع کیا، درخواست پی ٹی آئی کے یوسی چئیرمین ذیشان زیب کی جانب سے دائر کی گئی۔

وکیل درخواست گزار نے کہا کہ 22 مئی کو مئیر کے لیے انتخاب شیڈول کیا گیا ہے جبکہ 3 مئی کے بعد پی ٹی آئی کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے، ایسے حالات میں میئر کے انتخابات کیسے ہوں گے۔

جس پر چیف جسٹس نے ریمارکس دیے کہ آپ کیا سمجھ رہے ہیں ہم انتخابات پر حکم امتناعی جاری کردیں گے۔

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ احمد علی شیخ نے فوری سماعت کی درخواست کو سننے سے انکار کرتے ہوئے درخواست گزار کی استدعا مسترد کردی اور کہا کہ درخواست آفس میں دائر کریں اسکے بعد دیکھیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp