عدالتی حکم کے باوجود شیخ رشید کو بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

سابق وفاقی وزیرِ داخلہ شیخ رشید احمد کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر بیرونِ ملک جانے سے روک دیا گیا، حالانکہ لاہور ہائیکورٹ نے ان کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ (PCL) اور پروویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ (PNIL) سے نکالنے کا حکم جاری کیا تھا۔

شیخ رشید کے مطابق وہ عمرے کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب روانہ ہو رہے تھے۔ ایک ویڈیو بیان میں انہوں نے بتایا کہ جسٹس صداقت علی خان نے انہیں عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی اور عدالتی حکم نامہ متعلقہ اداروں کو بھی ارسال کر دیا گیا تھا۔ ان کے بقول، عدالت نے واضح ہدایت کی تھی کہ کسی قسم کی رکاوٹ پیدا نہ کی جائے۔

سابق وزیرِ داخلہ نے مزید کہا کہ ایئرپورٹ پہنچنے پر امیگریشن حکام نے مجھے سفر سے روک دیا، حالانکہ میں نے انہیں عدالت کا حکم نامہ بھی دکھایا۔ اب میں توہینِ عدالت کی درخواست دائر کرنے کے لیے جسٹس صداقت علی خان کی عدالت سے رجوع کروں گا۔

شیخ رشید نے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جس ملک میں ہائی کورٹ کا حکم نہ مانا جائے، وہاں انسان صرف آسمان کی طرف دیکھ کر اللہ سے مدد مانگ سکتا ہے۔ اللہ مجھے عمرہ بھی کروائے گا اور انہیں اپنے فیصلے پر شرمندہ بھی ہونا پڑے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

معروف آسٹریلوی آل راؤنڈر ایشٹن ٹرنر ملتان سلطانز کے کپتان مقرر

آذربائیجان کے صدر کا مجتبیٰ خامنہ ای کو خط، ایران کا سپریم لیڈر بننے پر مبارکباد

ترکیہ کے لیے خطرہ بننے والے اشتعال انگیز اقدامات نہ کیے جائیں، ترک صدر نے ایران کو خبردار کردیا

ایران کے تیل پر قبضہ کرنے کی بات ابھی جلد بازی ہوگی، ڈونلڈ ٹرمپ

ورک فرام ہوم، سرکاری گاڑیوں کے ایندھن میں کمی، خیبرپختونخوا نے بھی اہم فیصلے کرلیے

ویڈیو

اسلام میں ذہنی سکون حاصل کرنے کے طریقے

تیل کی قیمتوں میں اضافہ، حالات کنٹرول سے باہر ہونے کا خدشہ، امریکا و اسرائیل کو بھاری نقصان، ٹرمپ کی چیخیں

نقاب میں شناخت، چارسدہ کی نوجوان کنٹینٹ کریئیٹر کی کہانی

کالم / تجزیہ

انڈین کرکٹ ٹیم مسلسل ناقابل شکست کیسے بنی؟

کیا یہ امریکا کی آخری جنگ ہے؟

موکھی متارا: کراچی کی ایک تاریخی داستان