صدر زرداری کی امیرِ قطر سے ملاقات، پاکستان اور قطر کے تاریخی تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے دوحا میں امیرِ قطر شیخ تمیم بن حمد الثانی سے ملاقات کی، جس میں دوطرفہ تعلقات، علاقائی تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور پاکستان کے سفیر بھی موجود تھے۔

امیرِ قطر نے کہا کہ قطر کو پاکستان اور اس کی کامیابیوں پر فخر ہے اور قطر میں پاکستانی کمیونٹی کے مثبت کردار کو سراہا۔ انہوں نے پاکستانی برادری کی تعداد میں مزید اضافہ کرنے کی خواہش ظاہر کی۔

امیرِ قطر نے مزید کہا کہ پاکستان ایک منفرد حیثیت رکھتا ہے جو بیک وقت چین، مغرب اور خلیجی ممالک سے متوازن تعلقات رکھتا ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ میں جنگ بندی معاہدے میں کردار پر امیرِ قطر کا شکریہ

صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے امیرِ قطر کو حکومتِ پاکستان اور عوام کی جانب سے نیک تمناؤں کا پیغام پہنچایا اور ان کی بصیرت افروز قیادت اور قطر کی ترقی کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور قطر کے درمیان تاریخی اور برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

صدر زرداری نے دفاع، دفاعی پیداوار، زراعت اور غذائی تحفظ کے شعبوں میں تعاون بڑھانے کی تجویز دی، جس پر امیرِ قطر نے مکمل اتفاق کرتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری رابطے قائم کرنے کی ہدایت دی۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا امیرِ قطر سے ٹیلیفونک رابطہ، دوحا میں اسرائیلی بمباری کی شدید مذمت

امیرِ قطر نے پاک سعودی دفاعی معاہدے کو خوش آئند اور بروقت قرار دیا۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ پاکستان اور افغانستان موجودہ مسائل حل کر کے خطے میں امن و استحکام کو فروغ دیں گے۔

صدرِ مملکت نے افغانستان سے متعلق دوحا مذاکرات کی میزبانی اور قطر کے تعمیری کردار کو سراہا۔ آخر میں، امیرِ قطر نے صدر آصف علی زرداری کی دعوت قبول کرتے ہوئے آئندہ سال کے اوائل میں پاکستان کے دورے کا اعلان کیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ نے 12 ارب ڈالر کا سنگ میل عبور کر لیا

’میں نازیبا کپڑے نہیں پہنتی‘، رمضان ٹرانسمیشن میں ساڑھی پر تنقید کے بعد جویریہ سعود کی وضاحت

دی ہنڈرڈ میں پاکستانی کرکٹرز کی شرکت خطرے میں، آئی پی ایل روابط آڑے آگئے

حکومتی مراعات: ایپل کمپنی پاکستان میں آئی فون تیار کرے گی

ہاکی کی بحالی کا مشن شروع، ایڈہاک صدر نے پی ایچ ایف میں بڑی اصلاحات کا اعلان کردیا

ویڈیو

ٹوڈے بائٹس رمضان فیسٹیول، ریاض میں افطار کے لیے فیملیز کی پسندیدہ منزل

پی ٹی آئی عمران خان کی رہائی کے لیے واقعی سنجیدہ ہے؟

وزیرستان کی کم عمر کرکٹر آئینہ جو محنت کی پچ پر کامیابی کی اننگز کھیلنا چاہتی ہیں

کالم / تجزیہ

مجھے سب ہے یاد ذرا ذرا

عماد وسیم کی دوسری شادی پر ہنگامہ کیوں؟

بنگلہ دیشی الیکشن، اور سونے کی درست ترتیب