سندھ حکومت اب پارٹی رہنماؤں کے کاروبار بھی تباہ کر رہی ہے، پی ٹی آئی

جمعہ 19 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کا کہنا ہے کہ سندھ حکومت نے گرفتاریوں اور مبینہ جھوٹے مقدمات کے بعد اب پارٹی رہنماؤں کے ذاتی کاروبار کو بھی نقصان پہنچانا شروع کردیا ہے۔

ترجمان پی ٹی پی ٹی آئی نے کہا کہ جمعہ کو سینیئر رہنما فردوس شمیم نقوی کے کراچی میں واقع رہائشی پروجیکٹ سوہنی سائبان اپارٹمنٹ سپر ہائی وے پر کارروائی جاری ہے اور سندھ حکومت کی جانب سے این او سی اور دیگر دستاویزات مکمل ہونے کے باوجود عمارت کو مسمار کیا جارہا ہے۔

پی ٹی آئی سندھ ترجمان کا کہنا ہے کہ پروجیکٹ کو مسمار کرنے والا سرکاری عملہ بغیر کسی نوٹس اور آرڈر کے کارروائی کررہا ہے۔

گزشتہ روز کراچی کے علاقے شرف آباد میں پی ٹی آئی رہنما خرم شیر زمان کے ریسٹورنٹ کو بھی مسمار کیا گیا تھا۔

فردوس شمیم نقوی کی اہلیہ کی وزیراعلیٰ سندھ سے اپیل

فردوس شمیم نقوی کی اہلیہ نے ایک ٹوئٹ کیا ہے جس میں انہوں نے وزیرِ اعلیٰ سندھ سے درخواست کی ہے کہ انہیں اپنے شوہر سے ملنے کی اجازت دی جائے۔

پی ٹی آئی رہنما کی اہلیہ کہنا ہے کہ ان کے شوہر کی صحت ٹھیک نہیں ہے اس وکہ سے وہ اپنے بچوں سمیت اپنے فردوس شمیم نقوی سے ملنا چاہتی ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شیخ حسینہ واجد کی حوالگی، بھارت نے بنگلہ دیش کی درخواست پر غور شروع کردیا

عمران خان کے انتقال کی افواہوں پر اداکارہ مشی خان رو پڑیں، ویڈیو وائرل

دلہن نے صدیوں پرانی روایت توڑ دی، منفرد انداز سوشل میڈیا پر وائرل

آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 2026 کے سب سے دلچسپ 5 میچز جن پر فینز کی نظر ہوگی

26 نومبر کو بشریٰ بی بی نے شدید خطرات کے باوجود پیچھے ہٹنے سے انکار کردیا، بہن مریم ریاض کا دعویٰ

ویڈیو

آف لوڈنگ سے بچنے کے لیے مسافر کن چیزوں کا خیال رکھیں؟

کراچی میں پانی کا سنگین بحران

پاکستان میں بے روزگاری کا طوفان، 56 لاکھ لوگ بے روزگار، خیبر پختونخوا سب سے آگے

کالم / تجزیہ

دہشت گردی: اسباب اور سہ رخی حل

این اے 18 ہری پور سے ہار پی ٹی آئی کو لے کر بیٹھ سکتی ہے

دیوبند کا سب سے بڑا محسن : محمد علی جناح