آن لائن جوا بڑھتی ہوئی وبا: اٹلی کا شہری زندگی بھر کی جمع پونجی سے محروم ہوگیا

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

اٹلی میں جوا کھیلنے کی عادت ایک بڑھتی ہوئی سماجی اور اقتصادی وبا بنتی جا رہی ہے، جہاں لاکھوں شہری اپنی زندگی، گھر اور جمع پونجی تک کھو چکے ہیں۔ پیسا کے 69 سالہ ریٹائرڈ ریلویز ملازم کی کہانی اس کا بہترین ثبوت ہے۔

مزید پڑھیں: آن لائن جوئے کی تشہیر پر وسیم اکرم کی تصویر، ’کیا سابق کپتان کو کچھ نہیں کہا جائے گا؟‘

جوا کھیلنے والے ریٹائرڈ ریلوے ملازم نے میڈیا کو بتایا کہ اس نے اس لت کی وجہ سے سب کچھ کھو دیا۔ ’حتیٰ کہ میری عزت نفس بھی گئی، کئی سال تک جاری رہنے والی جوا کھیلنے کی عادت نے میرے خاندان اور مالی حالات کو تباہ کردیا۔‘

اطالوی شہری کی یہ کہانی اٹلی میں جوئے کی مارکیٹ کی حقیقت کو سامنے لاتی ہے۔ آن لائن جوا کھیلنے کے رجحان نے شرط لگانا نہایت ہی آسان بنا دیا ہے۔ ’2024 میں اٹلی کی جوئے سے مجموعی آمدنی 21.5 بلین یورو تک پہنچ گئی، جو برطانیہ، جرمنی اور فرانس سے کہیں زیادہ ہے۔‘

شہریوں کی جوئے کی بڑھتی ہوئی عادات نے ریاستی خزانے کو فائدہ پہنچایا ہے، لیکن قدامت پسند وزیراعظم جارجیا میلونی کو چرچ اور سماجی گروہوں کے ساتھ متصادم کردیا ہے جو جوئے پر پابندی کے حق میں ہیں۔

اطالوی بشپز کانفرنس کے سربراہ کارڈینل میٹیو زوپی کا کہنا ہے کہ جوا لوگوں کو تباہ کرتا ہے، اور غربت میں دھکیل دیتا ہے، اس پر پابندی لگنی چاہیے۔

رپورٹس کے مطابق 2022 میں قریباً 20.5 ملین اطالوی شہریوں (جو بالغ آبادی کا 43 فیصد بنتے ہیں) نے کم از کم ایک بار جوا کھیلا۔ ان میں سے قریباً گیارہ لاکھ افراد روزانہ ایک گھنٹہ یا اس سے زیادہ وقت جوا کھیلنے میں گزارتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: آن لائن گیمز: 16 سالہ لڑکی 80 ہزار روپے کی مقروض، 13 سالہ لڑکے نے ماں کے اکاؤنٹ سے لاکھوں اڑا لیے

ماہرین کہتے ہیں کہ جوئے کی لت سے خاندان ٹوٹ جاتے ہیں، شادی شدہ زندگی متاثر ہوتی ہے اور لوگ نفسیاتی دباؤ کا شکار ہوتے ہیں، جس کی زندہ مثال اٹلی میں متاثر ہونے والے شہری ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

سیکیورٹی صورتحال کے پیش نظر بلوچستان میں انٹرنیٹ سروس معطل ’انٹرنیٹ صرف سہولت نہیں، ہمارا روزگار ہے‘

خیبرپختونخوا میں منعقدہ جرگے کے بڑے مطالبات، عملدرآمد کیسے ہوگا اور صوبائی حکومت کیا کرےگی؟

سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا جاری، 27ویں ترمیم میں مزید ترامیم کی منظوری ایجنڈے میں شامل

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان ون ڈے سیریز کے 2 میچز کا شیڈول تبدیل

ویڈیو

ورلڈ کلچر فیسٹیول میں فلسطین، امریکا اور فرانس سمیت کن ممالک کے مشہور فنکار شریک ہیں؟

بلاول بھٹو کی قومی اسمبلی میں گھن گرج، کس کے لیے کیا پیغام تھا؟

27 ویں ترمیم پر ووٹنگ کا حصہ نہیں بنیں گے، بیرسٹر گوہر

کالم / تجزیہ

کیا عدلیہ کو بھی تاحیات استثنی حاصل ہے؟

تبدیل ہوتا سیکیورٹی ڈومین آئینی ترمیم کی وجہ؟

آنے والے زمانوں کے قائد ملت اسلامیہ