آن لائن جوئے کی تشہیر پر وسیم اکرم کی تصویر، ’کیا سابق کپتان کو کچھ نہیں کہا جائے گا؟‘

جمعرات 23 اکتوبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

 سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سری نگر ہائی وے پر ایک آن لائن جوئے کی کمپنی کا بڑا بل بورڈ دیکھا جا سکتا ہے۔ اس بل بورڈ پر پاکستان کے سابق لیجنڈری کرکٹر وسیم اکرم کی تصویر نمایاں ہے، جبکہ اس پر لکھا ہے ’کرکٹ کے لیے وسیم اکرم کا نمبر 1 انتخاب‘۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین نے اس پر شدید ردِعمل ظاہر کیا ہے۔ صارفین کا کہنا ہے کہ حکومتِ پاکستان کی جانب سے آن لائن جوئے کی کمپنیوں پر پابندی عائد ہونے کے باوجود اس نوعیت کے اشتہارات دارالحکومت کی سڑکوں پر نظر آنا سوالیہ نشان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ڈکی بھائی سے ڈیڑھ کروڑ روپے رشوت لی گئی، رشوت کس نے اور کیسے لی، سینیئر صحافی کے اہم انکشافات

ارفع فیروز نے اس معاملے پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے آن لائن جوئے اور بیٹنگ پلیٹ فارمز کی ہر قسم کی تشہیر پر واضح پابندی عائد کر رکھی ہے، خواہ وہ ٹیلی ویژن، سوشل میڈیا یا آؤٹ ڈور بل بورڈز کے ذریعے ہو۔

ان کا کہنا تھا کہ اس کے باوجود اسلام آباد میں ایک بڑا بل بورڈ نصب کیا گیا جس میں وسیم اکرم آن لائن جوئے کی کمپنی کی تشہیر کرتے دکھائی دے رہے ہیں، جو قانون کی خلاف ورزی ہے۔

ارفع فیروز نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ آن لائن جوئے کی کمپنیوں کی تمام تر پروموشن فوری طور پر بند کی جائے اور جو بھی کرکٹر یا انفلوئنسر جوئے کی تشہیر کر رہا ہے اس کے خلاف ایکشن لیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: جوا ایپ کی تشہیر: یوٹیوبر ڈکی بھائی کی درخواست ضمانت پر فیصلہ محفوظ

صحافی انصار عباسی نے لکھا کہ کرکٹ میں جوے اور جواریوں کے خلاف ہمارے ٹی وی چینلز، موجودہ اور سابق کھلاڑی اور سپورٹس صحافی آواز کیوں نہیں اُٹھاتے۔ جو جوے کو پروموٹ کرے اُس کا بائیکاٹ کیا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کوئی وزیراعظم شہباز شریف، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز اور وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کو خبر دے کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان میں یہ سب کیا ہو رہا ہے۔

اویس یوسفزئی لکھتے ہیں کہ آن لائن بیٹنگ کے اشتہاری بورڈ پرتو ہمارے کرکٹ لیجنڈ وسیم اکرم ہیں۔ اس معاملے پر تو پہلے ہی معروف یوٹیوبر ڈکی بھائی کے خلاف کاروائی چل رہی ہے۔

ایک صارف نے مطالبہ کیا کہ وسیم اکرم کو بیٹنگ ایپ کی تشہیر کرنے پر گرفتار کیا جائے اور ان کے تمام اکاؤنٹس بھی ڈکی بھائی کی طرح منجمد کیے جائیں۔

ثاقب بشیر نے سوال کیا کہ اسلام آباد انتظامیہ اور حکومت کدھر ہے؟

ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ اب کیا وسیم اکرم کو بھی ڈکی بھائی کی طرح گرفتار کیا جائے گا؟

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

شاہزیب خانزادہ کی ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی کے خلاف کیا کارروائی ہوگی؟ عطااللہ تارڑ نے بتادیا

لاہور میں رواں مہینے فضائی معیار میں 30 فیصد بہتری ہوئی، رپورٹ

27ویں آئینی ترمیم کے خلاف دسمبر میں وکلا کے لانگ مارچ کی تیاریاں شروع

اینٹوں کے بھٹہ مزدوروں کا احتجاج، ڈھاکا اور اریچہ ہائی وے ڈھائی گھنٹے تک بند رہی

شاہزیب خانزادہ کے ساتھ بدتمیزی کیوں کی؟ ویڈیو بنانے والے شاہد بھٹی نے پہلی بار ساری کہانی بیان کردی

ویڈیو

مردوں کےعالمی دن پر خواتین کیا سوچتی ہیں، کیا کہتی ہیں؟

کوئٹہ کے مقبول ترین روایتی کلچوں کا سفر تندور کی دھیمی آنچ سے دلوں تک

27ویں ترمیم نے چیخیں نکلوا دیں، فیض حمید کیس میں بڑا کھڑاک

کالم / تجزیہ

پاک افغان تناؤ، جے شنکر کے بیان سے امید باندھیں؟

تحریک انصاف کو نارمل زندگی کی طرف کیسے لایا جائے؟

فواد چوہدری کی سیز فائر مہم اور اڈیالہ جیل کا بھڑکتا الاؤ