5جی اسپیکٹرم پالیسی کب لائی جائے گی؟ حکومت نے بڑا اعلان کردیا

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ حکومت جلد ہی 5G اسپیکٹرم پالیسی کا اعلان کرے گی۔

اسلام آباد میں جنوب ایشیائی ٹیلی کمیونیکیشن ریگولیٹرز کونسل کے 26ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پاکستان 600 میگا ہرٹز سے زائد اسپیکٹرم نیلام کرے گا جس سے نہ صرف موجودہ 3G اور 4G سروسز میں بہتری آئے گی بلکہ ملک میں 5G ٹیکنالوجی بھی متعارف کرائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیے انٹرنیٹ سروس کو درپیش مسائل کیا 5 جی اسپیکٹرم سے حل ہو جائیں گے؟

انہوں نے بتایا کہ ٹیلی کام انفراسٹرکچر شیئرنگ فریم ورک کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ سیٹلائٹ کمیونیکیشن کے ضوابط کو بھی حتمی شکل دے دی گئی ہے، جس کے ذریعے ملک میں سیٹلائٹ انٹرنیٹ کی سہولت دستیاب ہوگی۔

شزا فاطمہ نے کہا کہ حکومت ہر شہری کے لیے ڈیجیٹل رسائی یقینی بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ اس سلسلے میں ’اسمارٹ فون فار آل‘ پالیسی کو حتمی شکل دی جا رہی ہے تاکہ موبائل ڈیوائسز کو زیادہ سستا اور قابلِ رسائی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیے کیا پاکستان کو 5 جی ٹیکنالوجی کی ضرورت ہے؟

انہوں نے پاکستان کی ڈیجیٹل ترقی پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ ملک میں موبائل صارفین کی تعداد 20 کروڑ جبکہ موبائل براڈ بینڈ صارفین کی تعداد 15 کروڑ تک پہنچ چکی ہے۔ پچھلے 5 برسوں میں ڈیٹا ٹریفک میں 70 فیصد اضافہ ہوا ہے جبکہ ٹیلی کام سیکٹر کی آمدن میں سالانہ 17 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

وزیر نے مزید کہا کہ ملک میں ای کامرس کا حجم 7.7 ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے اور آئندہ سال یہ 10 ارب ڈالر سے تجاوز کر جائے گا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

اسلام آباد پولیس جنید اکبر اور دیگر کی گرفتاری کے لیے کے پی ہاؤس پہنچ گئی

ہندو برادری کے افراد کو داخلے سے روکنے کی بات درست نہیں، پاکستان نے بھارتی پروپیگنڈا مسترد کردیا

کوئی چھوٹا بڑا نہیں ہوتا، ہم سب انسان ہیں، امیتابھ بچن نے ایسا کیوں کہا؟

پارلیمنٹ ہاؤس سے سی ڈی اے اسٹاف کو بیدخل کرنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ترجمان قومی اسمبلی

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟