بھارتی اداکارہ اور رقاصہ راکھی ساونت نے ایک بار پھر اپنے منفرد انداز اور متنازع بیانات کے ذریعے خبروں کی زینت بن گئی ہیں۔
راکھی ساونت نے ایک غیر متوقع انکشاف کرتے ہوئے کہا کہ ان کی والدہ نے وفات سے قبل ایک خط چھوڑا تھا، جس میں لکھا گیا تھا کہ ان کے ’اصلی والد‘ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
راکھی کا کہنا تھا کہ جب میری ماں کا انتقال ہو گیا اور میں گھر گئی تو میں نے بینک کے لاکر کو کھولا جس میں سے بہت سا سامان نکلا جو میں نے لوگوں میں تقسیم کر دیا۔ انہوں نے بتایا کہ اس لاکر میں سے ایک خط بھی نکلا جس میں میری ماں نے کہا تھا کہ آپ ہمیشہ سوال کرتی تھیں کہ آپ کا والد کون ہے تو آپ کا والد ڈونلڈ ٹرمپ ہے۔ انہوں نے کہا کہ مجھے بھی اس وقت پتہ چلا کہ میرے والد ڈونلڈ ٹرمپ ہیں۔
اس سے قبل بھی راکھی کی ویڈیو وائرل ہوئی تھی جس میں انہوں نے یہی دعویٰ کیا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ ان کے والد ہیں۔ ان کے اس بیان پر وہاں موجود فوٹوگرافرز قہقہوں میں پھوٹ پڑے۔ جب ایک فوٹوگرافر نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ ’ٹرمپ تو وزیر اعظم مودی کو بھی پریشان کرتے ہیں‘، تو راکھی نے فوراً جواب دیا کہ ’تھینک یو سو مچ، مجھ سے پنگا مت لو‘۔
Mom Wrote a Letter for me and mentioned that Donald Trump is My Real Father : Rakhi Sawant@realDonaldTrump @POTUS #DonaldTrump #RakhiSawant #ViralVideo pic.twitter.com/1RSL4fM5VK
— Harshal Jadhav (@harshal_rj) October 1, 2025














