برطانیہ کی فوج کے چیف آف جنرل اسٹاف جنرل سر چارلس رولینڈ ونسنٹ واکر نے جمعرات کو جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو) میں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: افغان سرزمین سے دہشتگرد حملوں کی اجازت نہیں دیں گے، فیلڈ مارشل عاصم منیر
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی کی صورتحال اور دفاعی تعاون کو مزید فروغ دینے کے اقدامات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے لیے مسلسل تعاون کی ضرورت پر زور دیا۔
دورے پر آئے برطانوی آرمی چیف نے دہشتگردی کے خلاف پاکستان آرمی کی قربانیوں اور کامیابیوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے قیام کے لیے پاکستان کے کردار کی تعریف کی۔
مزید پڑھیے: فیلڈ مارشل عاصم منیر زبردست فائٹرہیں، صدر ٹرمپ کا سیول میں خطاب
قبل ازیں جنرل سر چارلس واکر نے یادگارِ شہدا پر پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہدا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ بعد ازاں انہیں پاکستان آرمی کے ایک چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔














