وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے برازیل روانہ

جمعرات 6 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف برازیل کے شہر بیلم میں کوپ 30 اجلاس میں شرکت کے لیے روانہ ہو گئیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پہلی بار 30 لاکھ افراد کو گھر گھر مالی امداد فراہم کی گئی، مریم نواز شریف

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کوپ 30 اجلاس میں پنجاب کے فلیگ شپ پروجیکٹس پر بریفنگ دیں گی۔

مریم نواز شریف ستھرا پنجاب اور ای موبلٹی کے بارے میں شرکا کو آگاہ کریں گی۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کلائمیٹ ریزیلینٹ ریجنل لیڈرشپ کے اجلاس سے خطاب بھی کریں گی۔

مزید پڑھیے: بابا گرو نانک کا پیغام محبت، ہمدردی اور بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

کوپ30 اجلاس کے شرکا کو پنجاب میں وائلڈ لائف ریفارمز کے بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف بیلم میں کوپ 30 کانفرنس کے دوران اہم اور نمایاں شخصیات اور رہنماؤں سے بھی ملاقاتیں بھی کریں گی۔

مزید پڑھیں: گڈ گورننس ن لیگ کا ایجنڈا، جرائم کی شرح میں نمایاں کمی آ چکی: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز

مریم نوا زشریف کی ایشین انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک  اور ایشین ڈویلپمنٹ بینک کے نائب صدر سے ملاقات بھی شیڈول میں شامل ہے۔

مریم نواز شریف ورلڈ بینک کلائمیٹ چینج اور گلوبل گرین انسٹیٹیوٹ ڈائریکٹر زسے ملاقات کریں گی اور یونائیٹڈ نیشن ڈویلپمنٹ پروگرام کے عہدیداروں سے بھی ملیں گی۔

یہ بھی پڑھیے: وزیراعلیٰ مریم نواز سے جرمن پارلیمنٹ کی رکن کی ملاقات، مختلف امور اور تجاویز پر تبادلہ خیال

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا دورہ برازیل ماحولیات کے حوالے سے بہت اہمیت کا حامل ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

ترکی میں 5 ہزار سال پرانے برتن دریافت، ابتدائی ادوار میں خواتین کے نمایاں کردار پر روشنی

27ویں آئینی ترمیم کی راہ میں کوئی بڑی رکاوٹ نہیں: وزیر اطلاعات عطااللہ تارڑ

کینیڈا کی نئی امیگریشن پالیسی: غیر ملکی طلبہ میں کمی، ماہرین کے لیے خصوصی طریقہ کار متعارف

دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دے دی، سیریز برابر

ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی

ویڈیو

کیا پاکستان اور افغان طالبان مذاکرات ایک نیا موڑ لے رہے ہیں؟

چمن بارڈر پر فائرنگ: پاک افغان مذاکرات کا تیسرا دور تعطل کے بعد دوبارہ جاری

ورلڈ کلچرل فیسٹیول میں آئے غیرملکی فنکار کراچی کے کھانوں کے بارے میں کیا کہتے ہیں؟

کالم / تجزیہ

ٹرمپ کا کامیڈی تھیٹر

میئر نیویارک ظہران ممدانی نے کیسے کرشمہ تخلیق کیا؟

کیا اب بھی آئینی عدالت کی ضرورت ہے؟