بابا گرو نانک کا پیغام محبت، ہمدردی اور بھائی چارے پر مبنی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف

بدھ 5 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بابا گرو نانک دیو جی کے جنم دن کے موقع پر دنیا بھر کی سکھ برادری کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کی ہیں۔

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے کہا کہ بابا گرو نانک صاحب انسانیت، محبت، اخوت اور رواداری کے علمبردار تھے جن کی تعلیمات آج بھی ایک پُرامن اور ہم آہنگ معاشرے کی بنیاد فراہم کرتی ہیں۔

مریم نواز شریف نے کہا کہ بابا گرو نانک نے ایک دوسرے کے دکھ سکھ بانٹنے، ہمدردی، صبر اور انسان دوستی کا درس دیا۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف کا بابا گرو نانک دیو جی کے 556ویں یومِ ولادت پر سکھ برادری کے نام خیرسگالی کا پیغام

انہوں نے کہا کہ پنجاب کے تمام شہریوں کے لیے مساوی حقوق اور سہولتوں کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیح ہے، چاہے ان کا تعلق کسی بھی مذہب یا عقیدے سے ہو۔

وزیراعلیٰ نے سکھ برادری کو پنجاب آمد پر ’جی آیاں نوں‘ کہتے ہوئے کہا کہ بابا گرو نانک کے جنم دن کی تقریبات میں سکھ یاتریوں کو بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ گوردواروں کی دیکھ بھال، تزئین و آرائش اور سیکیورٹی کے انتظامات کو خصوصی اہمیت دی گئی ہے تاکہ زائرین اپنے مذہبی فریضے اطمینان اور سہولت کے ساتھ ادا کر سکیں۔

مزید پڑھیں: بابا گرو نانک جنم دن تقریبات: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سکھ یاتریوں کا خیر مقدم

انہوں نے مزید کہا کہ مل جل کر ہمیں اپنی پاک سرزمین کو امن، آشتی اور رواداری کی مثال بنانا ہے۔ وزیراعلیٰ نے گزشتہ سال کرتارپور میں بیساکھی میلے میں اپنی شرکت کو یادگار قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ پاکستان میں بین المذاہب ہم آہنگی کی ایک روشن مثال تھی۔

مریم نواز شریف نے آخر میں کہا کہ بابا گرو نانک کا پیغام محبت، ہمدردی اور بھائی چارے پر مبنی ہے، جو آج بھی پوری انسانیت کے لیے روشنی کا مینار ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

یورپی یونین کی خارجہ پالیسی سربراہ کاجا کالاس اسٹریٹجک مذاکرات کے لیے یکم جون کو اسلام آباد پہنچیں گی

یو ایف او فائلز جاری ہونے کے بعد نئی بحث: حقیقت، راز یا محض غلط فہمیاں؟

اگر مختلف چیٹ بوٹس کو انسانوں پر حکومت سونپی جائے تو کیا ہوگا؟ دلچسپ نتائج، گروک نے تباہی مچا دی

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ہلچل: اوپن اے آئی کا آئی فون کو ٹکر دینے کے لیے اسمارٹ فون لانے کا فیصلہ

کراچی: ڈکیتی ناکام ہونے پر مبینہ ڈاکو نے خود کا خاتمہ کرلیا، معاملہ شرمندگی کا یا کچھ اور؟

ویڈیو

عرفات منہاس ون ڈے ڈیبیو میں 5 وکٹیں لینے والے پاکستان کے پہلے بولر بن گئے

امریکا کے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سے حقیقی دوستی والے تعلقات ہیں، امریکی وزیر دفاع پیٹ ہیگستھ

فلسطینی ریاست کے قیام تک اسرائیل سے تعلقات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، اسحاق ڈار کا دوٹوک اعلان

کالم / تجزیہ

اچکزئی صاحب کا مسئلہ کیا ہے؟

بڑے شہر نگل جاتے ہیں

عید الاضحی ، بھارتی مسلمان اور ہندو شاؤنزم