27ویں آئینی ترمیم: ایک سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، ترجمان خیبر پختونخوا حکومت

جمعہ 7 نومبر 2025
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا حکومت کے ترجمان اور وزیراعلیٰ کے معاونِ خصوصی برائے اطلاعات شفیع اللہ جان کا کہنا ہے کہ 27ویں آئینی ترمیم کی کیا ضرورت ہے؟ بس ایک سادہ کاغذ لے کر اس پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس طرح تو قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اراکین کو اٹھانے اور تماشا کرنے کی بھی ضرورت نہیں پڑے گی۔

پریس کانفرنس میں 26ویں ترمیم کا حوالہ

پشاور میں اسپیکر صوبائی اسمبلی اور پارٹی قیادت کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران جہاں امن و امان کے لیے جرگہ بلانے کا اعلان کیا گیا، شفیع اللہ جان نے کہا کہ 26ویں آئینی ترمیم کے دوران جو تماشا ہوا، وہ اب نہیں ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ سادہ کاغذ پر لکھ دیں کہ یہ قانون ہے، 27ویں ترمیم پر وہی فلم دوبارہ چلانے کی ضرورت نہیں۔

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کی پوری توجہ امن و امان پر ہے

وی نیوز سے خصوصی گفتگو میں شفیع اللہ جان نے بتایا کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی اس وقت مکمل طور پر امن و امان کی صورتحال پر توجہ دے رہے ہیں، اسی لیے اب تک کابینہ کا پہلا اجلاس نہیں بلایا گیا۔

انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ نے 12 نومبر کو ایک بڑا امن جرگہ طلب کیا ہے، جس میں تمام سیاسی جماعتوں اور قبائلی عمائدین کو دعوت دی جائے گی۔

بات چیت کے ذریعے امن کی کوشش

شفیع اللہ جان کا کہنا تھا کہ نئی حکومت کسی فوجی آپریشن کے حق میں نہیں بلکہ بات چیت اور مذاکرات پر یقین رکھتی ہے۔

ان کے مطابق، صوبائی اسمبلی میں حالیہ اجلاس کے دوران امن و امان پر بھرپور بحث کے بعد 37 رکنی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے، جس میں اپوزیشن لیڈر سمیت تمام پارلیمانی جماعتوں کے رہنما شامل ہیں۔

صوبائی حکومت کا امن کے لیے سنجیدہ عزم

ترجمان نے بتایا کہ اجلاس میں چیف سیکرٹری اور آئی جی پولیس نے بھی شرکت کی، جبکہ گورنر خیبر پختونخوا کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

شفیع اللہ جان نے کہا کہ 12 نومبر کا جرگہ نئی حکومت کے لیے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ جرگے کے بعد وزیراعلیٰ امن و امان کے حوالے سے ٹی او آرز طے کریں گے۔

اسمبلی میں سیکیورٹی کی صورتحال پر بحث

صوبائی وزیر پارلیمانی امور بابر سلیم سواتی نے کہا کہ اسمبلی میں صوبے کے امن و امان پر تفصیلی بحث ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے صوبے کے حالات اس وقت اچھے نہیں ہیں، مختلف علاقوں میں سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے خلاف لڑ رہی ہیں۔

انہوں نے مزید بتایا کہ ایک خصوصی سیکیورٹی کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جس کے 2 اجلاس ہو چکے ہیں، اور کمیٹی کی سفارشات اور ٹی او آرز جلد وزیراعلیٰ کو پیش کیے جائیں گے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

تازہ ترین

وینیزویلا پر امریکی حملے کے بعد ’جیک رائن‘ سیریز کا کلپ کیوں وائرل ہوا؟

ریٹائرمنٹ کے بعد لیونل میسی کیا کرنا پسند کریں گے؟ فٹبالر نے خود بتادیا

پی ٹی آئی کا 8 فروری کو کوئی شو نہیں ہوگا، یہ پہیہ جام ہڑتال کی صلاحیت نہیں رکھتے، رانا ثنااللہ

پنجاب میں دھند کا راج برقرار، مختلف موٹرویز بند

امریکا کے بغیر روس اور چین کو نیٹو کا کوئی خوف نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

ویڈیو

خیبرپختونخوا میں گورنر راج، کیا سہیل آفریدی کی چھٹی کا فیصلہ ہوگیا؟

تبدیلی ایک دو روز کے دھرنے سے نہیں آتی، ہر گلی محلے میں عوام کو متحرک کریں گے، سلمان اکرم راجا

کراچی میں منفرد  ڈاگ شو کا انعقاد

کالم / تجزیہ

امریکا تیل نہیں ایران اور چین کے پیچھے وینزویلا پہنچا

وینزویلا کی’فتح‘ کے بعد، دنیا کا نقشہ کیا بنے گا؟

منو بھائی کیوں یاد آئے؟