چین کے 3 خلابازوں کی زمین پر واپسی عارضی طور پر مؤخر کر دی گئی ہے، کیونکہ ان کے واپسی والے خلائی جہاز کو ممکنہ طور پر خلائی ملبے نے نقصان پہنچایا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:کارگو اسپیس کرافٹ تیانژو-9 چینی خلائی اسٹیشن تک پہنچنے میں کامیاب
چین کی مینڈ اسپیس ایجنسی کے مطابق شن ژو-20 (Shenzhou-20) مشن کے کمانڈر چن ڈونگ (Chen Dong) اور خلاباز چن ژونگ رُوئی (Chen Zhongrui) اور وانگ جِی (Wang Jie) تاحال چین کے تیانگونگ اسپیس اسٹیشن پر موجود رہیں گے تاکہ متاثرہ خلائی جہاز کے تجزیے کا عمل مکمل کیا جا سکے۔
3-2-1 Ignition!
On 31st October, China successfully launched the Shenzhou XXI crewed spacecraft, sending 3 astronauts to the China Space Station for a 6-month mission. pic.twitter.com/Xv0i0ftjGq— 中国驻斯洛伐克使馆 Čínske veľvyslanectvo na Slovensku (@ChinaEmbSVK) November 6, 2025
امریکی میڈیا کے مطابق خلابازوں کی صحت اور مشن کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے شن ژو-20 کی 5 نومبر کو طے شدہ واپسی مؤخر کر دی گئی ہے۔
یہ تینوں خلاباز اپریل 2025 میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر (Gobi Desert) سے 6 ماہ کے مشن پر روانہ ہوئے تھے اور 6 گھنٹے کے سفر کے بعد تیانگونگ اسپیس اسٹیشن پہنچے تھے۔
یہ بھی پڑھیں:چینی خلابازمستقبل قریب میں خلائی اسٹیشن سے باہر دوسری سرگرمی انجام دیں گے
چین کے خلائی پروگرام نے اب تک 37 خلائی پروازیں انجام دی ہیں جن میں سے 6 مشن انسان بردار تھے۔ گزشتہ ماہ چین نے شن ژو-21 مشن بھی روانہ کیا، جو 6 ماہ تک تحقیقی کام کے لیے خلائی اسٹیشن پر موجود رہے گا۔

چینی حکام کے مطابق شن ژو-20 اور شن ژو-21 دونوں مشنز کے عملے فی الحال تیانگونگ اسٹیشن پر مشترکہ طور پر موجود رہیں گے تاکہ متاثرہ خلائی جہاز کا مکمل تجزیہ کیا جا سکے۔
قابلِ ذکر ہے کہ چین کا ہدف 2030 تک چاند پر انسان اتارنا ہے، اور اس کے لیے ملک اپنے خلائی پروگرام میں تیزی سے پیشرفت کر رہا ہے۔













