ملک جواد بھی پی ٹی آئی کی بنیادی رکنیت سےمستعفی

جمعہ 19 مئی 2023
icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp

خیبر پختونخوا سے اقبال وزیر کے بعد ملک جواد نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
ملک جوادکا کہنا ہے کہ 9 مئی کو ملک بھر میں جو کچھ بھی ہوا اس پر بہت دکھ ہے، میں اداروں کے ساتھ مزید کوئی تصادم نہیں چاہتا اس لیے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیادی رکنیت سے مستعفی ہوتا ہوں۔
ملک جواد کا تعلق اورکزئی ایجنسی سے ہے اور وہ یہاں ہی سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی سیٹ سے رکن قومی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
اس سے قبل شمالی وزیرستان سےتعلق رکھنے والے سابق صوبائی وزیر اور رکن اسمبلی خیبر پختونخوا اسمبلی اقبال وزیر نے بھی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بنیادی رکنیت اور ضلعی صدرات سے استعفی دے دیا تھا۔
پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کے راہنما اقبال وزیر حلقہ پی کے 111 شمالی وزیرستان سے رکن اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
پریس کلب پشاور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے محمد اقبال وزیر نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) کی بنیادی رکنیت اور ضلع شمالی وزیرستان کی پارٹی صدارت سے مستفی ہونے کا اعلان کیا۔
ادھر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) بلوچستان کے صوبائی راہنما مبین خلجی نے بھی ملک بھر میں 9 مئی کے واقعات سے دل برداشتہ ہو کر پارٹی کو خیر آباد کہہ دیا۔
مبین خلجی کا کہنا تھا کہ میں جمہوریت کے لیے اور بلوچستان کی فلاح و بہبود کے لیے پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی) میں شامل ہوا تھا لیکن آج ملک میں توڑ پھوڑ اور تشدد آمیز رویے کی وجہ سے پاکستان تحریک انصاف سے ہمیشہ کے لیےعلحیدگی اختیار کر رہا ہوں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

icon-facebook icon-twitter icon-whatsapp